26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

31 اکتوبر کو راشٹریہ ایکتا دیوس کا انعقاد

Observance of ‘Rashtriya Ekta Diwas’ on 31st October
Urdu News

نئی دہلی، حکومت 31 اکتوبر کا دن پورے ملک میں ایک خاص موقع کے طور پر مناتی ہے، جس کا مقصد جمہوریۂ بھارت کے بانیوں میں سے ایک سردار ولبھ بھائی پٹیل کے سال گرہ کی یاد میں راشٹریہ ایکتا دیوس منانا ہے، تاکہ ملک کے اتحاد، سالمیت اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے حکومت کے عزم کو زیادہ مستحکم بنایا جاسکے اور اس کی تجدید کی جاسکے۔

قومی دار الحکومت دہلی میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر صبح 7 بجے سے 8 بجے تک ہونے والی تقریبات میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے پٹیل چوک پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت نذر کرنا شامل ہے، جس کے بعد عہد لینے کی تقریب اور اتحاد کے لئے دوڑ کو روانہ کرنا شامل ہے۔

یہ دوڑ نیشنل اسٹیڈیم سے شروع ہوکر شاہجہاں روڈ سے ہوتی ہوئی انڈیا گیٹ پر پہنچے گی۔ (1.5 کلومیٹر)۔ اس دوڑ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شریک ہونے کی امید ہے۔ اس میں بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، کرکٹ کی کھلاڑی محترمہ میتالی راج اور ہاکی کے سردار سنگھ بھی شرکت کریں گے۔ اس دوڑ کا اہتمام اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے تجربے کار کوچ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس دوڑ کا انعقاد کرنے میں وزارت داخلہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، کھیل کود کا محکمہ، نوجوانوں کے امور کا محکمہ، ریلوے کی وزارت، اطلاعات و نشریات کی وزارت، جی این سی ٹی ڈی شامل ہیں، جبکہ دیگر تنظیموں میں سی پی ڈبلیو ڈی، این ڈی ایم سی، ڈی ڈی اے، ایس اے آئی، سی اے پی ایف اور دہلی پولیس کے ادارے شامل ہیں۔

تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنی اپنی راجدھانیوں میں ریاستی سطح کی تقریبات کا اہتمام کریں گی، جبکہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت 623 اضلاع میں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تقریبات کا انعقاد کریں گی، جبکہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت، کیندریہ اور نوودیہ ودیالیوں میں تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ ریلوے کی وزارت 1500 ریلوے اسٹیشنوں پر تقریبات کا اہتمام کریں گی، جبکہ اسٹیل، بجلی، محنت، سیاحت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارتیں، ٹیئر 1 اور 2 کے اسمارٹ اور امرتھ شہروں، سیاحتی مقامات، ای پی ایف؍ ای ایس آئی کے دفتروں میں اور متعلقہ سرکاری سیکٹر کے یونٹوں میں تقریبات کا اہتمام کریں گی۔ ثقافت کی وزارت اتحاد کا دن منانے کی خاطر مختلف شہروں میں مناسب ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔

31 اکتوبر 2017 کو مرکزی مسلح پولیس فورس، سی اے پی ایف اور دہلی پولیس اپنے اپنے میدانوں میں مارچ پاسٹ کا اہتمام کریں گی۔ سی اے پی ایف ریاستی سطح اور دیگر سطحوں پر مختلف تقریبات میں سرگرم شرکت کرے گی۔

اتحاد کے قومی دن کی یاد میں بیرونی ملکوں میں موجود بھارتی مشن اور سفارت خانے بھی مختلف ثقافتی اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More