27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فضائیہ کے سربراہ نے فلائٹ لیفٹننٹ شِکھا پانڈے کی عزت افزائی کی

فضائیہ کے سربراہ نے فلائٹ لیفٹننٹ شِکھا پانڈے کی عزت افزائی کی
Urdu News

نئی دلّی ،بھارتی فضائی کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا نے آج نئی دلّی میں فضائی کے ہیڈکوارٹر میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایک رکن فلائٹ لیفٹننٹ شکھا پانڈے کی عزت افزائی کی ، جنہوں نے خاتون کرکٹ ٹیم کے ایک ممبر کی حیثیت سے حالیہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا ، جو 24 جون سے 17 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا ۔

فلائٹ لیفٹننٹ شکھا پانڈے نے 12 سال کے وقفے کے بعد بھارتی ٹیم کو فائنل تک لے جانے میں ٹیم کی طرف سے ٹورنامنٹ میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین اور انگلینڈ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کی تھیں ، جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے 17 رن دے کر دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا تھا ۔

فلائٹ لیفٹننٹ شکھا پانڈے کو ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر کی حیثیت سے 30 جون ، 2012 ء کو بھارتی فضائیہ میں کمیشن ملا تھا ۔ انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا تھا ، جو بنگلہ دیش میں 2014 ء میں منعقد ہوا تھا ۔ تبھی سے وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی ایک مستقبل رکن رہی ہیں ۔ وہ سروسز کی ایسی پہلی خاتون افسر ہیں ، جو بھارتی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کرتی ہیں ۔

فلائٹ لیفٹننٹ شکھا پانڈے کو فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے چیف آف ایئر اسٹاف کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا ، جنہوں نے اُن کی کارکردگی کی ستائش کی تھی اور مستقبل کے لئے اُن کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More