33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی آر این ایمر جنسی کے لئے این ڈی ایم اے کا تربیتی پرو گراماختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی۔ درتی آفات کے بندو بست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعہ منعقدہ سی بی آر این (کیمیکل ،با یو لو جیکل ، ریڈیا لو جیکل اور نیو کلیر )ایمر جنسی سے متعلق تربیتی پروگرام آج یہاں کا میا بی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد پا رلیمنٹ ہا ؤس کمپلیکس (پی ایچ سی)میں تعینات سلا متی اہلکا روں کی تیا ریوں کو بہتر بنا نا تھا تاکہ وہ سی بی آر این مٹیریل کے استعمال سے پیدا ہو نے والے خطرات کا بخوبی مقابلہ کر سکیں ۔

اس پا نچ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز 23 کتوبر 2017 کو ہوا تھا ۔ تربیتی پروگرام کے دوران پارلیمنٹ ہا ؤس کمپلیکس میں تعینات 40 افراد پر مشتمل سلا متی اہلکا روں کی ایک بیچ کو سی بی آر این ایمر جنسی کے مختلف پہلو ؤں پر ٹریننگ دی گئی ۔

اس موقع پر قدرتی آفات کے بندو بست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے رکن جناب آر کے جین نے کہا کہ سی بی آر این ایمر جنسی آج کی دنیا میں ایک حقیقت بن چکی ہے ۔ اس طرح کے ہنگا می حالات سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے سلا متی اہلکا روں کو تیار کر نا بیحد اہم ہے ۔

سی بی آر این ٹریننگ کی ضرورت کو اجا گر کر تے ہو ئے این ڈی ایم اے کے رکن ڈاکٹر ڈی این شرما نے کہا کہ کسی بھی ہنگا می حالات کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ،نیز اس سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنا نا ہمیں اس طرح کی ہنگا می صورت حال سے نمٹنے کے لئے اہل بنا ئے گا ۔

یہ تربیتی پروگرام لیکچر زکے علا وہ سی بی آر این ایمر جنسی کا پتہ لگا نے اور آلو دگی کو رفع کر نے سے متعلق عملی مظاہرہ پر مشتمل تھا۔ علا وہ ازیں اس ٹریننگ کے دوران ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای)کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس تربیتی پروگرام میں شریک سلامتی اہلکاروں کو انسانی زندگی اور انسانی جان کی مدد کے لئے ضروری بنیا دی با توں کے علا وہ ہنگا می حالات کے دوران کسی فرد کو لے جا نے کی تکنیک کے بارے میں بھی تربیت فرا ہم کرا ئی گئی ۔

تربیتی پروگرام میں شریک افراد کو غا زی آباد میں واقع آٹھویں بٹا لین کے اڈے پر قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس (این ڈی آر ایف)کے ذریعہ سی بی آر این کی فرضی ہنگا می صورتحال پیدا کر کےفرضی مشق کی تربیت دی گئی ۔ اسی طرح دہلی کے روہنی میں واقع دہلی فائر سروسیز ٹریننگ سینٹر میں تربیتی پروگرام کے شرکا کو خطرنا ک مواد والے ہیز میٹ گاڑیوں کے کا م کا ج کے با رے میں بتا یا گیا ۔

گذشتہ چند برسوں کے دوران سلا متی اہلکا روں کے لئے قدرتی آفات کے بندو بست سے متعلق قومی اتھارٹی( این ڈی این اے) کے ذریعہ منعقدہ تربیتی پروگرام سیریز میں یہ اٹھارہواں تربیتی پرو گرام ہے ۔ اب تک سی بی آر این ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے 800 سے زائد سلا متی اہلکا روں کو تربیت فرا ہم کرائی جا چکی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More