38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر کے تمام سی ایس سی بینکوں کے تجارتی نمائندےبن جائیں گے: جناب پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیز قانون کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج سی ایس سی  ایس پی وی کے ذریعہ منعقدہ کانفرنس میں اہم خدمات کی شروعات کی۔ اس میں دیہی وائی فائی نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچہ کو فروغ دینے میں گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد(وی ایل ای)  کےاثرات اور ان کی پیش رفت کو نمایاں کیا گیا۔

جن اہم خدمات کا آغاز کیا گیاوہ درج ذیل ہیں:

  • ہندوستان میں 5000 ڈیجیٹل گاؤں: وائی فائی سہولت کے ذریعہ 5000گاؤں کے باشندے اب انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کا مزہ لے سکتے ہیں۔ وائی فائی  چوپال کا مقصد اعلیٰ درجے کی تیز رفتار نیٹ ورک انفراسٹرکچر مثلاً آپٹیکل فائبر کیبل کے ذریعہ ملک میں 2.5 لاکھ گرام پنچایتوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنا ہے۔
  • سی ایس سی اور آئی آرسی ٹی سی کے درمیان مفاہمت نامہ: سی ایس سی ایس پی وی نے سی ایس سی مراکز کے ذریعے خدمات کی فراہمی کیلئے آئی آر سی ٹی سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اب سی ایس سی  مراکز آئی آر سی ٹی سی کے ایجنٹس کی حیثیت سے کام کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ سی ایس سی مراکز اب جنرل ٹکٹ بھی بُک کرنے کے اہل  ہوں گے۔
  • انڈس انڈ بینک کے ذریعےسی ایس آر کی امداد انڈس انڈ بینک سی ایس آر فنڈ کے ذریعے تین لاکھ امیدواروں کی ڈیجیٹل خواندگی کیلئے سی ایس سی  ایس  پی وی کو امداد فراہم کر رہا ہے۔ ان امیدواروں کی توثیق پی ایم جی دِشا کے تحت بھی کی جا رہی ہے۔

ملک بھر کے تقریباً 3 ہزار وی ایل ای کو خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ ‘‘ تمام وائی فائی  چوپال ہندوستان میں علم کے مراکز بن جائیں گے۔ ٹیکنالوجی کے عہد میں انفارمیشن ہی اصلی طاقت ہے۔ خدمات حاصل کرنے کیلئے اب کسی دیہی باشندے کو شہروں تک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ خدمات سے متعلق یہ سہولتیں سی ایس سی کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں’’۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سنگا پور میں سی ایس سی کی کوششوں کی تعریف کی، جو کہ تمام سی ایس سی   وی ایل ای کیلئے زبردست پذیرائی ہے۔ جناب روی شنکر پرساد نے اعلان کیا   کہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ15 جون کو سی ایس سی     وی ایل ای سے خطاب کرنے جا رہے  ہیں۔

خزانہ ریلویز اور کوئلے کے وزیر جناب پیوش گوئل ، جو اس موقع پر موجود تھے، نے اعلانکیا 2.90لاکھ سی ایس  سی تجارتی نمائندے کی حیثیت سے کام کرنے کے اہل ہوں  گے۔ جناب گوئل نے کہاا کہ ‘‘ ہمارے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی توسیع سے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (  جی ڈی پی) میں مزید 5 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ سی ایس سی کے پاس ہمارے ملک کے سماجی تانے بانے کو بدل دینے کی پوری صلاحیت ہے’’۔

ٹیکنالوجی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ارونا سندرا راجن نے کہا کہ ‘‘سی ایس سی   ایس پی وی سرکاری اعداد وشمار کو جمع کرنے والا دفتر بن جائے گا۔ یہ مواد کی ڈلیوری کیلئے طاقتور نیٹ ورک تیار کرے گا۔ دیہی ہندوستان کوٹیکنالوجی کی ترقی سے فائدہ حاصل ہوگا۔ بھارت نیٹ سے کثیر تعداد میں لوگوں کیلئے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ علاوہ اس سے ہندوستان کی مجموعی تر قی میں بھی تعاؤن فراہم ہوگا۔ وائی فائی چوپال کے ذریعے تیار کردہ بنیادی ڈھانچہ قومی اثاثہ ہوگا۔ بنیادی ڈھانچے تک تمام خدمات فراہم کرنے والوں کی رسائی  بلاتفریق وامتیاز ہوگی۔ سی ایس سی کا استعمال ملک میں بھارت  نیٹ کے رکھ رکھاؤ کے پہلے مرکز کے طورپر بھی کیاجائے گا۔’’

اس موقع پر وزیر موصوف کے ذریعے وائی فائی چوپال میں سی ایس سی      ویل ایل ای کے ذریعے کئےجا رہے اقدامات کو اُجاگرکرنے والی ایک خصوصی اشاعت کا بھی اجراکیا گیا۔ہری دوار، گونڈیا اور سیہور سے تعلق رکھنے والے 4      گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد (وی ایل ای )نے سی ایس سی وائی فائی چوپال ، جس نے متعدد افرادبشمول درج فہرست ذاتوں (ایس سی)اور درج فہرست  قبائل (ایس ٹی) کے لوگوں کو روزگار فراہم کیا تھا،  کی کہانیوں کو ساجھا کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More