40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2014 ء تا 2017 ء کے دوران ایس پی ایم اے اے اسکیم کے تحت کل 42.66 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی گئی : ڈاکٹر مہیش شرما

Urdu News

نئی دہلی، ثقافت اور سیاحت  کے مرکزی  وزیر  مملکت ( آزادانہ چارج )   نیز ماحولیات   ، جنگلات اور  آب و ہوا کی تبدیلی  کے وزیر مملکت   ڈاکٹر  مہیش شرما نے  آج لوک سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع  فراہم کی کہ حکومت  ایک   اسکیم  کو لاگو  کر رہی ہے  ،  جس کا نام ‘‘ فن کاروں  کو پنشن دینے اور مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم  ( ایس پی ایم  اے اے ) ’’  ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد  ان بزرگ  آرٹسٹوں  ، فن کاروں  اور اسکالروں  کی مالی ، سماجی اور  اقتصادی  صورت حال کو بہتر بنانا ہے ، جنہوں نے اپنی سرگرم  زندگی  اور عمر  کے دوران آرٹ  اور ادب  کے مخصوص   شعبوں  میں گراں قدر تعاون دیا ہو یا  آرٹ  اور ادب  کے شعبوں میں اب بھی قیمتی تعاون پیش کر رہے ہیں لیکن مشکل  اور تنگ  دستی کی زندگی  گذار رہے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت ایسے فن کاروں  اور اسکالروں  اور ان کے رفیق  حیات  کو طبی امداد  کی سہولت  بھی      ہے  ۔ ان کو حکومت  کی آسان  اور سستی  حفظان صحت کی اسکیم کے تحت  شامل کیا گیا ہے ۔

          اس اسکیم کے تحت   مجاز اور  اہل بننے کے لئے   شرط ہے کہ   درخواست کنندہ  فنکار  کی آمدنی ( بشمول  رفیق  حیات   کی آمدنی )  4000 روپئے ماہانہ  یا 48000  روپئے  سالانہ سے زائد نہ ہو  ، اس میں حکومت  ( متعلقہ  ریاستی حکومت /  مرکز کے زیر   انتظام علاقوں کی انتظامیہ  اور ثقافت کی وزارت )  کے ذریعہ  مستفیدین   کو دی جانے والی  پنشن  کی امدادی رقم  شامل نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں ،  درخواست کنندہ فنکار کی عمر 60 برس سے کم نہ ہو ۔  ( رفیق  حیات کی صورت میں یہ لاگو نہیں ہے ) اور درخواست کنندہ  فنکار  کو   متعلقہ   ریاستی  حکومت  / مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں  کی انتظامیہ  کی جانب سے کم از کم  500 روپئے ماہانہ   پنشن  مل رہی ہو ۔

          مستفید  فن کار  کی موت  کی صورت میں مالی امداد کو  ان کے رفیق  حیات  کے نام منتقل  کر دی جاتی ہے ۔

          ایس پی ایم اے اے اسکیم   کے تحت  گذشتہ  برسوں  کے دوران  تقسیم  کی گئی   رقم  کی تفصیل  درج ذیل ہے :

مالی سال

تقسیم کی گئی کُل  رقم ( کروڑ روپئے میں )

مستفیدین کی تعداد

2014-2015

15.63

2967

2015-2016

13.86

2788

2016-2017

13.17

3376

          ایس پی ایم اے اے کے تحت  دی جانےو الی رقم میں اضافہ کرنے کے لئے بعض  تجاویز  وزارت کو موصول ہوئی ہیں لیکن فی الحال  یہ معاملہ  حکومت کے زیر غور نہیں ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More