22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی فوج نے طلبا کے لئے لیہہ سے قومی یکجہتی ٹور کا اہتمام کیا

National Integration Tour Organised by Indian Army for Students from LEH
Urdu News

نئی دہلی، ملک بھر میں قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے بھارتی فوج کی جاری رسائی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر جموں کشمیر کے ضلع لیہہ میں واقع بیامہ سے 20 اسکولی طلبا پر مشتمل ایک ٹور کا اہتمام 25 اگست تا 5 ستمبر 2017 کیا جارہا ہے۔ ٹور میں شامل طلبا نے آج لفٹننٹ جنرل سارتھ چند ، وائس چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔ لفٹننٹ جنرل نے طلبا کے ساتھ ان شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے کے دوران حاصل ہونے والے تجربات شیئر کئے اور انہیں کڑی محنت کرنے پر ابھارا اور قومی تعمیر کے عمل میں سرگرم طور پر حصہ لینے کی انہیں ترغیب دی۔ انہوں نے طلبا کو بھارتی مسلح افواج میں شمولیت اور قوم کے کاز کی خدمت کرنے پر بھی زور دیا ۔

25اگست کو لیہہ سے اس ٹور کو ہری جھنڈ ی دکھائی گئی اور اپنے ٹور کے دوران طلبا نے چندی گڑھ اور دہلی میں متعدد ثقافتی اور تاریخٰی مقامات کا دورہ کیا۔ یہ قومی یکجہتی کا ٹور جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کےنوجوانوں کے لئے تعلیمی اور ترغیبی ٹور ہے جس کا مقصد اپنے ملک کی مالا مال وراثت سے انہیں باخبر کرنا ہے اور اسی کے ساتھ ملک میں جاری متعدد ترقیاتی اور صنعتی اقدامات سے بھی انہیں روشناس کرانا ہے۔ اس پہل سے انہیں کیریئر کے متعدد متبادل کا پتہ چلے گا اور وہ معروف شخصیتوں سے ملاقات کرسکیں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More