32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت صحت نے کاغذی تہنیت نامے بند کرکے ای-گریٹنگس شروع کیں

Urdu News

نئی دہلی، ؍اکتوبر،کاغذکے استعمال کو کم کرنے اور حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات کو فروغ دینے کے مقصد سے اور مبارک باد کے پیغامات بھیجنے کے ایک جدید اور ماحولیات دوست طریقہ کار کو رائج کرنے کیلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے تہوار وں کے اس موقع پر کاغذی تہنیت ناموں کی جگہ ای-گریٹنگس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج جاری کئے گئے ایک سرکلر میں وزارت صحت نے اپنے اسٹاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ای-گریٹنگس کی شکل میں تہوار کی مبارک باد بھیجیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ تہنیت ناموں کی پرنٹنگ کیلئے کوئی درخواست بھی منظور نہیں کرے گی۔ ای-گریٹنگس الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر تیار کئے گئے ای-گریٹنگس پورٹل کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں۔

 الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے اور این آئی سی کے ذریعے تیار کئے گئے ای-گریٹنگس پورٹل کے ذریعے کئی مواقع کیلئے مخصوص ٹیمپلیٹ سے گریٹنگس کا انتخاب کیا جاسکتا ہے اور انہیں بھیجا جاسکتا ہے۔ سرکاری محکمے اپنے پروگراموں اور اسکیموں سے متعلق پیغامات اور ٹیگ لائنس کا اضافہ کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق  گریٹنگس بھیج سکتے ہیں۔ اس پورٹل میں مختلف مواقع کیلئے گریٹنگس شامل ہیں جن میں قومی اہمیت کے دن بھی شامل ہیں۔ یہ پورٹل سرکاری تنظیموں کی مخصوص ضرورتوں کیلئے ای-گریٹنگس بھی فراہم کراتا ہے۔ مثلاً قومی یوم سائنس، خواتین کے دن، صحت سے متعلق مختلف دن اور قومی مہموں کیلئے بھی مخصوص ٹمپلیٹ تیار کی جاسکتی ہیں۔ ہر ایک محکمہ اپنے ملازمین اور متعلقین کے سلسلے میں اپنے تہینی پیغام اور سلوگن تیار کرسکتا ہے۔ اس پورٹل کا استعمال تمام شہری بھی کرسکتے ہیں۔ اس سے شہریوں کے درمیان باہمی بات چیت کو فروغ ملے گا اور حکومت کیلئے تخلیقی کام کے سلسلے میں شہریوں کی شراکت داری کے ساتھ ساتھ قومی اہمیت کے موضوعات سے متعلق معلومات کو لوگوں تک پہنچانے میں  بھی مدد ملے گی۔

اس پورٹل کا استعمال تمام شہری اپنے خاندان اور دوستوں کو ای-گریٹنگس بھیجنے کیلئے بھی کرسکتے ہیں۔ پورٹل کا استعمال کرنے کیلئے لنک:  http://egreetings.gov.inاستعمال کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More