34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوریا سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں : راؤ اندر جیت سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، منصوبہ بندی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  اور کیمیکل  اور  کھادوں  کے وزیر مملکت  جناب راؤ اندر جیت سنگھ  نے آج لوک سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  یوریا سیکٹر   میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملک کو   اس سیکٹر میں  خود کفیل  بنانے  کے لئے حکومت  کی طرف سے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت    نے  2 جنوری  ، 2013 ء  کو نئی سرمایہ کاری  پالیسی  ، 2012 اور  7 اکتوبر ، 2014 ء کو  اس میں ترمیم کا اعلان کیا تھا تاکہ  یوریا سیکٹر    میں نئی سرمایہ کاری    کی راہ ہموار کی جا سکے اور  یوریا سیکٹر  میں ہندوستان    کو خود کفیل  بنایا جا  سکے ۔

          جناب سنگھ  نے مطلع کیا کہ این آئی پی – 2012  کی شقوں  اور اس کی ترمیم کے تحت   میٹکس فرٹیلائزر س اینڈ کیمیکلز  لمیٹیڈ  نے بھی راجستھان  کے گاڈے پان  میں 1.34  ایم ایم ٹی  کی صلاحیت   والے ایک براؤن فیلڈ  پروجیکٹ  قائم کرنے  کی تجویز  رکھی ہے  ،  جو  جنوری ، 2019 ء  میں کمرشیل  پیداوار  شروع  کر دے گی  ۔ انہوں نے بتایا  کہ سینٹرل   پی ایس یو ایس  کے ذریعے  کھادوں کی پیداوار  بڑھانے کے لئے  حکومت  نے بند پڑے  یونٹوں کو پھر سے   کھولنے  کا فیصلہ کیا ہے ، جو گورکھپور   ، سندری ، تلچر اور  ایف سی آئی ایل  کے راما گنڈم  یونٹس میں ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ان  یونٹوں میں 1.27  ملین میٹرک  ٹن فی سالانہ  یوریا  پلانٹ    کو قائم کرکے ان  یونٹوں  کو پھر سے  چالو  کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی   یونٹس  21-2020 ء  تک چالو  ہو جائیں گے  ۔ لوک سبھا  میں ایک    الگ سوال   کے تحریری    جواب میں  جناب  سنگھ نے کہا کہ  گورکھپور   ، سندری ، تلچر اور  راما گنڈم  اور برونی  میں  پانچ یونٹوں  کو پھر سے   متحرک  کرنے کے بعد ملک میں کُل  یوریا کی گنجائش  304.5 ایل ایم  ٹی پی اے ہے  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More