39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

10 سے 14 اگست کے دوران شدید بارش کی وارننگ

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے جو حسب ذیل ہے:

10  اگست کو اروناچل پردیش اور سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں دور دور مقامات پر کافی بھاری بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں دور دراز مقامات پر شدید بارش کے ساتھ بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔ اتراکھنڈ ، اترپردیش، بہار اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں دور دراز مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔ اور ہماچل پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، کونکن اور گوا ساحلی ، آندھراپردیش، تلنگانہ، رائل سیما، اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں دور دراز مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

11 اگست کو سب  ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں دور درازمقامات پر بہت شدید بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ بہار، مشرقی اترپردیش، آسام اور میگھالیہ میں دور درازمقامات پر بہت بھاری بارش کے ساتھ بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ،اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، اور تریپورہ میں دور درازمقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی اور مغربی اترپردیش اور جھارکھنڈ میں دور درازمقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

12 اگست کو سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور بہار کے دور دراز کے مقامات پر بہت بھاری بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ آسام اور میگھالیہ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید بھاری بارش کے ساتھ بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مشرقی اترپردیش میں کچھ مقامات کے دور دراز علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش جبکہ مغربی اترپردیش، جھارکھنڈ، گنگوتری، مغربی بنگال، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور تمل ناڈو وپڈوچیری کے دور دراز کے مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔

13 اگست  سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں کچھ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش، مشرقی اترپردیش اور بہار کے دور دراز کے مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، گنگوتری، مغربی بنگال، اڈیشہ، انڈومان اینڈ نکوبار جزائر، آسام اور میگھالیہ، ساحلی آندھراپردیش، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو، پڈوچیری میں دور دراز کے علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔

14 اگست  کو  سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور جھارکھنڈ کے دور دراز کے علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، مشرقی اترپردیش، بہار، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، آسام اور میگھالیہ ساحلی آندھراپردیش، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو وپڈوچیری کے دور دراز کے علاقوں میں بھاری بارش ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More