30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اخراجات کے فریم ورک سے متعلق درمیانی مدت کا بیان پارلیمنٹ میں پیش

Urdu News

نئی دہلی، اخراجات کے فریم ورک سے متعلق درمیانی مدت کا  بیان  (ایم ٹی ای ایف)  آج قومی راجدھانی میں  پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔  ایم ٹی ای ایف بیان میں     تین سال کے اخراجات کا تخمینہ  دیا گیا ہے  جس میں خاص طور پر   امکانات اور   خطرات کو بھی  شامل کیا گیا ہے۔   ایم ٹی ای ایف دراصل    اخراجات کے ان تخمینوں کا   لب و لباب ہے  جو  سالانہ  مالی بیان   اور   گرانٹس کے مطالبات   میں  پیش کئے جاتے ہیں۔

 ایم ٹی ای ایف  کا مقصد بجٹ اور ایف آر ڈی ایم  بیانات کے درمیان    قریبی   رابطے کو اجاگر کرنا ہے۔ اس میں   مالی انتظام کے   درمیانی درجے کے    امکانات  پیش کئے جاتے ہیں جس کا مقصد مالی استحکام کے سلسلہ میں حکومت کے وعدے کو اور آگے بڑھانا ہے۔  مالی سال 17-2016 میں   ایم ٹی ای ایف کے جدول  میں ایک  فاضل بیان   شامل کیا گیا  جس میں    مطالبے وار   مالیہ کے   اخراجات  کا احاطہ کیا گیا ۔  اخراجات کے   طریقہ کار  اور  حکومت کے   اندازوں کے بارے میں   اسکیم وار   تفصیلات     بھی   ایم ٹی ای ایف کے  بیان کے جدول میں شامل کی گئی ہیں۔    امید ہے کہ   اس یہ طریقہ   خرچ کرنے والے محکموں کے لئے    توجہ کا باعث ہوگا اور  پورے ملک کے   مالی انتظام کے لئے ایک عام ہدایت کا کام انجام دے گا۔ اس دستاویز کو   اس ویب سائٹ  پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

http://dea.gov.in/sites/default/files/MTEF%202017-18%20uploaded_english.pdf

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More