36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آٹھ اضافی پاور ری ایکٹرس کا قیام

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، نیز وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں الطاع دی کہ حکومت نے تقریباً 32000 میگاوٹ کی کل صلاحیت کے حامل 28 نیوکلیائی پاور ری ایکٹر کی تنصیب کےلئے پانچ مقامات کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔

مزید برآں فی الحال 6700 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے حامل 9 پاور ای ایکٹرس زیر تعمیر ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں 9000 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے حامل 12 پاور ری ایکٹرس کےلئے انتظامیہ کی منظوری اور مالی امداد کی توثیق کردی ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔

فی الحال درج  ذیل نیوکلیائی پاور پروجیکٹس تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں:

پروجیکٹ مقامات/ ریاست صلاحیت (میگاواٹ)
کے اے پی پی۔ 3اور 4 کاکا پور، گجرات 2 x 700
آر اے پی پی۔ 7 اور 8 راوٹھ بھاتا، راجستھان 2 x 700
کے کے این پی پی۔ 3 اور 4 کڈن کلم، تامل ناڈو 2 x 1000
پی ایف بی آر کل پکّم، تامل ناڈو 500
جی ایچ اے وی پی۔1 اور 2 گورکھپو، ہریانہ 2 x 700

مزید برآں درج ذیل نیوکلیائی پاور پروجیکٹوں کو حکومت کے ذریعہ مالی منظوری اور انتظامی منظوری دی جاچکی ہے:

پروجیکٹ مقامات/ ریاست صلاحیت (میگاواٹ)
انتظامی منظوری اور مالی منظوری کے حامل پروجیکٹس
جی ایچ اے وی پی۔3 اور 4 گورکھپور، ہریانہ 2 x 700
کائیگا۔5 اور 6 کائیگا، کرناٹک 2 x 700
چٹکا۔1 اور 2 چٹکا، مدھیہ پردیش 2 x 700
ماہی بنسواڑہ۔1 اور 4 ماہی بنسواڑہ، راجستھان 4 x 700
کے کے این پی پی۔5 اور 6 کوڈن کولم، تامل ناڈو 2 x 1000

 حکومت نے مستقبل میں حسب  ذیل نیوکلیائی پاور پلانٹوں کے قیام کے لئے درج ذیل مقامات  کو اصولی طور پر منطوری دی ہے۔

اصولی طور پر منظور شدہ  مقامات
بھیم پور، اکائیاں ۔1 سے 4 بھیم پور، مدھیہ پردیش 4 x 700
جیتا پور، اکائیاں ۔1 سے 6 جیتا پور، مہاراشٹر 6 x 1650
کوّاڈا، اکائیاں ۔1 سے 6 کوّاڈا، آندھرا پردیش 6 x 1208
چھایا میٹھی ورڈی، یونٹ ۔1 سے 6 چھایا میٹھی  ورڈی، گجرات 6 x 1000*
ہری پور، اکائیاں ۔1 سے 6 ہری پور، مغربی بنگال 6 x 1000*

*معمولی صلاحیت

فی الحال زیر تعمیر پروجیکٹوں کے مکمل ہوجانے کے بعد تنصیب شدہ نیوکلیائی بجلی پیداوار کی صلاحیت 2020 تک 10080 میگاواٹ اور 2031 تک 20000 میگاواٹ پہنچ جانے کا امکان ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More