37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کا وندے بھارت مشن 67.5 ملین سے زیادہ لوگوں کو وطن واپس لے آیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کا وسیع پیمانے پر انخلاء پروگرام جو کووڈ 19 کے وبائی امراض کے سبب شروع ہوا ہے، نے 67.5 ملین سے زیادہ افراد کو بیرون ملک سے وطن  واپس لا نے میں مدد کی ہے۔

ایک ٹوئٹ میں شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ 67.5 ملین افراد کو وطن واپس لایا گیا ہے اور ان کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ صرف ایک مشن ہی نہیں ہے جس نے پوری دنیا سے پھنسے ہوئے اور پریشان حال شہریوں کو وطن واپس لا نے میں مدد کی ہے،  بلکہ وندے بھارت امید اور خوشی کا مشن رہا ہے, لوگوں کو یہ بتانے کے لئے انہیں  آزمائشی اوقات میں بھی پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں نکالنے کے لئے وہ پیش پیش  رہیں گے۔

بھارت نے بیرون ملک سے پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے 7 مئی 2020 ء سے دنیا کی سب سے بڑی انخلا کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ابتدائی طور پر ، ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس نے ان کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد ، دوسرے ہوائی جہازوں کو بھی پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہوائی جہاز سے انخلا ہی نہیں بلکہ بحری جہاز بھی استعمال کیے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More