37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی آئی ٹی ایف 2021 میں انکم ٹیکس محکمےکا لاؤنج برائے ٹیکس دہندگان قائم

Urdu News

انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے 14 سے 27 نومبر 2021 تک پرگتی میدان واقع نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2021 میں ٹیکس دہندگان کا لاؤنج قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصدمحکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور انکم ٹیکس کے مختلف قوانین اور طریقہ کار کی تعمیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

جناب جے بی مہا پاترا، چیئرمین، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز واقع نئی دہلی نے آج 14.11.2021 کو ہال نمبر 12 میں ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرسنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے ممبران، پرنسپل ڈائریکٹر جنرل آف انکم ٹیکس (ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹیکس پیئر سروسز)، پرنسپل چیف کمشنر آف انکم ٹیکس (سی سی اے)، نئی دہلی اور انکم ٹیکس کے محکمے کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ٹیکس دہندگان کا لاؤنج کا قیام انکم ٹیکس کے محکمے اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ اور ٹیکس دہندگان کو محکمے کی جانب سے حالیہ دنوں میں اٹھائےجانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ بھی کرنا۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لاؤنج میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جیسے:

1. مستقل اکاونٹ نمبر(پین) اور ای- پین، آدھار- پین لنکنگ سے متعلق درخواست دینے اور پین سے متعلق سوالات کےرُخ پر مدد کرنا۔

2. ای فائلنگ اور فارم 26 اے ایس (ٹیکس کریڈٹ) سے متعلق سوالات کے رُخ پر مدد۔

3. مختلف موضوعات پر ٹیکس دہندگان کی معلوماتی سیریز کے بروچرز فراہم کرنا۔  ای فارمیٹ اور پیپر فارمیٹ دونوں شکلوں میں۔

4. ورچوئل رئیلٹی گیم اور ویڈیو کار گیم کے ذریعہ کم عمری گروپ کے مہمانوں کو انکم ٹیکس ادا کرنے کی اہمیت کودلکش انداز میں بتانا۔

5. تجارتی میلے میں آنے والے موجودہ اور مستقبل کے ٹیکس دہندگان کی خاطر ٹیکزیشن اور قوم کی تعمیر کے موضوعات پر نکڑ ناٹک، کوئز شوز، میجک شوز، لائیو کیریکیچر ڈرائنگ اور بچوں کے لئے ڈرائنگ/پینٹنگ مقابلے وغیرہ۔

لاؤنج کو ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے تعلق سے ردعمل معلوم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح لاؤنج نہ صرف ایک توجہ مرکوز کرنے والا پروگرام ہے بلکہ محکمے کی خدمت پر مبنی نقطہ نظر کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم بھی۔

ٹیکس دہندگان کے لاؤنج میں بات چیت کے دوران تمام کوویڈ پروٹوکول کی پابندی کی جائے گی

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More