39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے پنڈت دین دیال اپادھیائے وگیان گرام سنکل پریوجنا کا آغاز کیا

Dr. Harsh vardhan launches Pt. Deen Dayal Upadhayay Vigyan Gram Sankul Pariyojana
Urdu News

نئی دہلی، سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ ملک کے دیہی علاقوں کے فروغ اور ان کی معاشی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ ملک کے متعدد مقامات پر بڑی تعداد میں  مناسب ٹیکنالوجی  تیار  اور تعینات کی گئی ہیں ۔ سائینس ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس اور ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے وگیان گرام سنکل پریوجنا کا آغاز کیا جس کے تحت اتراکھنڈ میں مجموعی طریقہ کار اپناکر پائدار ترقی کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔

پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تعلیمات کے ذریعہ اس پروجیکٹ کو ترغیب ملی ہے ۔ خیال رہے کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صد سالہ سالگرہ اس سال  منائی جا رہی ہے ۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ نے اتراکھنڈ کے گاؤں کے چند گروپوں کو اپنانے  اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے آلات کے ذریعہ ایک مقررہ مدت میں انہیں از خود پائدار بنانے کا ارادہ کیا ہے ۔اس طریقہ کار کے تحت مقامی وسائل اور مقامی طور پر دستیاب ہنرمندیوں کا استعمال  کیا جائے گا اور سائنس اور ٹیکنالوجی   کا استعمال کرکے  ایک ایسے انداز میں انہیں تبدیل کیا جائے گا جس سے کہ ان کے مقامی پیداوار اور خدمات میں بڑی مقدار میں قدر و قیمت میں اضافہ ہوا اور جس سے دیہی آبادی مقامی طور پر خود کفیل بن سکے۔ مزید برآں ،مقامی لوگ ملازمتوں اور ذریعہ معاش کی تلاش میں اپنے آبائی مقامات سے دوسرے مقامات کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور نہ ہوں ۔ایک بار اگر یہ تصور چند منتخب گروپوں میں نافذ ہو جاتا ہے تو ملک بھر  کے گاؤں  میں بڑی تعداد میں اسے نافذ کیا جا سکتا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ  کے افسران اور اتراکھنڈ اسٹیٹ کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، گرامودئے نیٹورک ، سربھی فاؤنڈیشن اور اتراکھنڈ اتھان پریشد اور دوسرے ماہرین کے بیچ منعقد سلسلے وار مذاکرات کے ذریعہ گیندیکھاٹا ، بازیراہ ، بھیگن (گڑھول میں) اور کوسنی (کماؤ میں ) واقعے چار گروپوں کا انتخاب اس اقدام کے لئے کیا گیا ہے ۔گاؤں کے گروپوں کو درپیش چیلنجوں اور دستیاب مواقع کی نشاندہی کے لئے  مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت اور فیلڈ وزٹ کئے گئے ہیں ۔تقریباََ ایک لاکھ لوگ اتراکھنڈ میں 60 گاؤں کے نشان زد 4 گروپوں میں اس پروجکٹ کے ذریعہ براہ راست یا با الواسطہ طور پر فیضیاب ہوں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More