29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سری ہری نٹراج اور سلونی دلال تیراکی مقابلوں میں حصہ لیں گے

Urdu News

نئی دہلی، یکم فروری؍تراکی میں قومی ریکارڈ بنانے والے سِری ہری نٹراج اور سلونی دلال کے علاوہ سریش مونڈل ویدانت بپنا یہاں پہلے کھیلو انڈیا اسکول گیمس میں سونے کے 35 تمغوں کیلئے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ تیراکی ان 16 کھیلوں کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ ان کھیلوں میں تراکی مقابلوں کا ایک اعلیٰ معیار پیش کیا جائے گا۔

ریاناسلدانا، کنیشا گپتا، آستھا چودھری، پِرینگا پوگازاراسو، میوری لنگراج، فردوس قائم کھنی اور انوبھوتی بروا ایسے دیگر تیراک ہیں، جو اس مقابلے میں کرشماتی  کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کھیلوں کے شروع ہونے کے موقع پر کہاتھا کہ ہم اس بات کیلئے کافی پُرجوش اور مطمئن نظر آتے ہیں کہ پہلے کھیلو انڈیا اسکول گیمس کیلئے ملک بھر میں انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سری ہری  نٹراج نے سبھی تینوں  بیک اسٹروک دوڑمیں یعنی 500میٹر، 100میٹراور 200میٹرمیں قومی ریکارڈ بنایا ہے۔ کرناٹک کے تیراک کو  جو ہندکالج بنگلورو کی نمائندگی کریں گے، اس مقابلے میں بہترین تیراک قرار دیا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے اپنی ریاست کی قیادت کی تھی اور  سونے کے 4اور 3 میٹ ریکارڈ بنا کر اپنی مجموعی چمپئن شپ میں نام کمایا تھا۔

دنیا کے مشہور تیراک مائیکل فلپس کے شیدائی سری ہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہی ایک الگ ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں اور ان کی نظریں اس سال کے بیونس آئرس اور ٹوکیو اولمپکس 2020پر ٹکی ہوئی ہیں، جہاں وہ اپنی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک طویل مدتی مقصد پیرس میں 2024میں ہونے والے اولمپکس میں تمغہ جیتنے کا بھی ہے۔

ادھر سلونی دلال جو کرناٹک کی نمائندگی کریں گی، کا اپنا 200میٹراسٹروک مقابلے میں اپنا ایک قومی ریکارڈ ہے۔وہ بھی اس سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔سلونی کیرالہ میں 2015 کے قومی گیمس میں تمغہ جیتنے والی سب سے کم عمر کی تیراک تھیں، جب انہوں نے 12سال کی عمر میں کانسےکا تمغہ جیتا تھا اور وہ واحد تیراک ہیں، جنہوں نے اپنا ہی قومی ریکارڈ 2بار توڑا ہے۔

پی کے ڈی میٹرک ہائی سکنڈری اسکول کی نمائندگی کرنے والی سلونی دلال اپنی حریف فاطمہ کو سخت چیلنج دے چکی ہیں او رانہوں نے سخت مقابلے کے بعد فاطمہ کے امکانات کو معدوم کر دیا تھا۔ سلونی بھی مشہور تیراک مائیکل فلپس کی شیدائی ہیں۔

14سال سے کم عمر کے تیراک مونڈل نے 5قومی گولڈمیڈل جیتنے کے ساتھ 200میٹر آئی ایم ، 200میٹر بٹر فلائی اور 400میٹرآئی ایم میں ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے اپنے تیراکی کے فن میں  زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ دیہی بنگال کے چمپا ہاتی قصبے سے تعلق رکھنے والے مونڈل نے نئی دلی میں ایس اے آئی کے ٹریننگ اکیڈمی کو تربیت کیلئے چنا ہے، کیونکہ کولکاتہ کے مقابلے یہاں زیادہ سہولیات ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More