22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت سیاحت نے آج سوچھتا پکھواڑہ کا اہتمام کیا

Observance of Swachhta Pakhwada of Ministry of Tourism
Urdu News

نئی دہلی، وزارت سیاحت کے سوچھتا پکھواڑہ کے 7ویں دن کے کام کے تحت وزارت سیاحت کے افسران اور عملے کے ارکان نے آج سائی مندر اور اس کے گرد و پیش والے علاقے  میں صفائی ستھرائی  مہم کا آغاز کیا ۔اس کے مطابق نئی دہلی کے لودھی روڈ پر واقع سائی مندر کا متعینہ افسران اور اہلکاروں نے دورہ کیا ۔

پی ایم یو ( ایس بی ایم ) کے ڈائریکٹر نے مندر کے سکریٹری سے ملاقات کی ۔سکریٹری نے اپنے دفتر میں وزارت کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور  علاقے کی صفائی ستھرائی کے لئے ٹیم کی رہنمائی کے لئے ایک اہلکار کو ذمہ داری دی ۔ افسران اور عملے کے ارکان نے بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی ۔ پارکنگ کے علاقے ، سروس روڈ اور داخلہ کے اہم دروازے کے گرد و پیش والے علاقے میں کئے گئے صفائی ستھرائی کے کام میں بھاری بارش نے خلل ڈالا ۔ کفٹیریا کے علاقے، پھولوں، پرساد اور پوجا کے سامان بیچے جانے والے علاقے میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا گیا۔ اس طرح وزارت سیاحت کے 7ویں دن کا کام مطلوب نتائج کے حصول کے ساتھ ختم ہوا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More