31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے سائنس دانوں اور دیگر ایجنسیوں کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، سی ایس آئی آر  – نیشنل ایرو اسپیس   لیباریٹریز  ( سی ایس آئی آر – این اے ایل )   کے  ڈیزائن اور تیار کردہ  سارس پتن  (14 سیٹوں والے ) طیارے نے  آج کامیاب طور پر  اپنی پہلی پرواز کی ۔  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن نے    کامیاب اولین پرواز میں  مصروف عمل   سی ایس آئی آر – این اے ایل  کے سائنس دانوں  اور دیگر ایجنسیوں   کو مبارکباد دی  ۔

          ونگ کمانڈر  یو پی سنگھ  ، گروپ کمانڈر  آر وی پانیکر  اور گروپ کیپٹن  کے پی بھٹ   کی  زیر قیادت     اس طیارے نے پرواز  کی  ۔   ایچ اے ایل ایئر پورٹ سے   صبح تقریباً  11 بجے اس طیارے نے پرواز بھری اور   145 ناٹ کی رفتار سے  تقریباً 40 منٹ میں  اس نے  زیادہ سے زیادہ 8500 فٹ کی بلندی پر    پرواز   کی  ۔  تعاقب کرنے والے طیارے  ( کرن )  کو گروپ کیپٹن  بدریش    نے پرواز کرائی ۔  تمام سسٹم پیرا میٹرس کو  معمول   کی حالت میں پایا گیا ۔ یہ ایک ٹیکسٹ  بک پرواز  تھی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More