28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برآمدات میں نئی مارکیٹوں پر توجہ دی جانی چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔جنوری؛ بھارت کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو بھارت کے برآمد کاروں سے کہا ہے کہ وہ نئی منڈیوں اور نئی مصنوعات پر خاص توجہ مرکوز کریں، جن میں سن رائز پروڈکٹس بھی شامل ہیں، جن میں الیکٹرک، الیکٹرانک، ٹیلی کمیو نی کیشن کے سازو سامان سمیت عالمی تجارت میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ وہ چنئی میں آج ایف آئی ای او کے برآمدات میں مہارت کے 2018 کے انعامات عطا کرنے کے بعد جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ مینو فیکچرنگ مرکزوں کو بہترین امدادی ماحولیاتی نظام کے ذریعے بندرگاہوں سے جوڑنے کے لیےجدید ترین سمندری بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور سپر شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دیتے ہوئے برآمد کاروں کو چاہئے کہ وہ ترقی کے تیز تر اور دیرپاطریقے اپنائیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے، زرعی شعبے اور صحت کے شعبے کے فروغ پر زیادہ توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ان کوششوں سے بھارتی معیشت کو مزید ترقی کرنے میں یقیناً مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور گھریلو مانگ کو فروغ دینے کے بہت سے اقدامات پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بھارت کے مینو فیکچرنگ شعبے کو مدد دینے کے لیے میک ان انڈیا قدم سے ہماری معیشت اور بھی زیادہ مستحکم ہوگی۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ نوٹ منسوخی اور جی ایس ٹی سمیت حکومت کے فیصلوں سے امید کی جاتی ہے کہ ان کا آنے والے برسوں میں مثبت اثر پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ‘‘میں ان ابتدائی پریشانیوں سے باخبر ہوں، جو ان اقدامات کی وجہ سے برآمدکاروں کو پیش آئی ہیں۔ البتہ مجھے یقین ہے کہ جی ایس ٹی کونسل اور حکومت ان گہری پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کافی سرگرم ہے اور وہ اس تشویش کو دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کررہی ہے۔’’

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More