28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا نے لکھنٔو میٹرو ریل پروجیکٹ کے لئے 20 ہزار ٹن اسٹیل فراہم کیا

SAIL supplies 20,000 tonnes steel for Lucknow Metro Rail project
Urdu News

نئی دہلی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (ایس اے آئی ایل۔ سیل) نے ایک بار پھر لکھنٔو میٹرو ریل پروجیکٹ کے لئے اسٹیل سپلائی کرکے ملک کے بنیادی ڈھانچے میں اپنی ساجھیداری نبھائی ہے۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح 5 ستمبر 2017 کو ہونا ہے۔ سیل نے لکھنٔو میٹرو ریل کی شمال جنوب راہداری کے لئے 8.5 کلومیٹر لمبی لائن کے سلسلے میں تقریباً 20 ہزار ٹن اسٹیل سپلائی کیا ہے۔ یہ میٹرو ریل ٹرانسپورٹ نگر اور لکھنٔو۔چار باغ ریلوے اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ سیل نے فولاد کی چھڑیں، ڈھانچے کی تعمیر میں کام آنے والا اسٹیل اور پلیٹیں وغیرہ اس مرحلے کے لئے فراہم کی ہیں جبکہ وہ دوسرے مرحلے کے لئے بھی سامان فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ سیل نے ہندوستان کے  مختلف تعمیراتی پروجیکٹوں کے لئے جن میں آنے والے میٹرو پروجیکٹ بھی شامل ہیں، ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زیادہ فولاد سپلائی کیا ہے۔

لکھنٔو میٹرو ریل کارپوریشن پروجیکٹ (ایل ایم آر سی) دو مرحلوں میں پورا ہوگا جس میں سے پہلا مرحلے 22.8 کلومیٹر طویل شمال جنوب راہداری پر مشتمل ہے اور دوسرا 11 کلومیٹر طویل مرحلہ مشرق مغرب راہداری کا ہوگا۔

سیل قومی اہمیت کے بڑے پروجیکٹوں کی تعمیر کے لئے فولاد فراہم کررہی ہے۔ ان میں  دھولا سادیہ برج بھی شامل ہے جس کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی، ممبئی،بنگلورو، احمد آباد کے میٹرو پروجیکٹ اور بڑے ہوائی اڈے نیز جموں و کشمیر میں چنانی سے نشاری کو ملانے والی ملک کی طویل ترین سڑک سرنگ کے لئے فولاد مہیا کرایا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More