33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل اختراعی مشن(اے آئی ایم) معاشرے کے لیے ایک نئے اختراعی پروگرام کا آغاز کل

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کے فلیگ شپ پہل کے تحت، ہندوستان میں اختراع کے فروغ کی جانب ایک اور قدم-اٹل

اختراعی مشن(اے آئی ایم) جو معاشرتی اختراعی پروگرام کا ایک نیا میل کا پتھر ثابت ہوگا، کا کل نئی دہلی میں آغاز ہوگا۔

اس پروگرام کا افتتاح کل مشترکہ طورپر انسانی فروغ وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش  پوکھریال ‘نیشنک’ اور پیٹرولیم، قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کریں گے۔

اس نئی پہل کا مقصد ملک میں اختراع اور جدیدیت کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس پہل، اے آئی ایم مشن کے ڈائریکٹر آر رامانن نے کہا کہ اس نئے قدم؍پہل کا مقصد ملک بھر میں اختراع کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تقسیم کو نہ صرف منصفانہ بنا ناہے، بلکہ اختراعی ایکو نظام کو سماجی اور طورپر شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیا پروگرام خصوصی طورپر ٹائر1-یا میٹرو شہروں کے انڈرسروڈ، انسروڈ علاقوں ٹائر2-اور ٹائر3شہر، اسمارٹ امید افزا یا معیار اکستار(اسپیریشنل)اضلاع، شمال مشرق، جموں وکشمیر اور ہندوستان کے دیہی اور قبائلی علاقوں کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیوکمار، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتاب کانت، اے آئی ایم مشن ڈائریکٹر جناب آر رامانن اور دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More