28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نتن گڑکری کل غازی پور انٹر نیشنل ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک  نقل و  حمل  اور شاہراہوں  ، جہاز رانی اور آبی وسائل ، دریا کے فروغ  اور دریائے گنگا کی بحالی کے مرکزی وزیر جناب نتن  گڈکری   کل اتر پردیش  کے غازی  پور میں  غازی پور انٹر نیشنل  ٹرمنل  کا سنگ بنیاد  رکھیں گے  ۔ اس 155 کروڑ روپئے کی لاگت  والے ٹرمنل  کی دریائے گنگا  یا این ڈبلیو ۔ I  پر تعمیر  عالمی بینک  کے تعاون سے جل مارگ وکاس   پروجیکٹ  کے حصے کے طور پر اِن لینڈ  واٹر اتھارٹی  کے ذریعہ  کی جائے گی ۔ اس کا مقصد  دریا کی نیوگیشن   صلاحیت  میں اضافہ  کرنا ہے ۔ اس موقع پر مواصلات  کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  اور ریلوے  کے وزیر مملکت  جناب منوج سنہا اور  اتر پردیش  کے نائب وزیر اعلیٰ  جناب کیشو پرساد موریہ نے بھی شرکت کی ۔

          غازی پور میں یہ بین الاقوامی ٹرمنل  این ڈبلیو ۔ I یا دریائے گنگا  اور این ایچ – 19   ، جو محض  650 میٹر کے فاصلے  پر  ہے ،  دونوں  سے رابطہ  ہو گا ۔ غازی پور ، اتر پردیش  میں این ایچ – 19  کا رابطہ  بہار میں پٹنہ  کے ساتھ ہو گا ۔ اس طرح یہ ٹرمنل ، آبی اور سڑک  دونوں متبادلوں  کی فراہمی کے ذریعہ  چھوٹے اور بڑے  کارگو نقل و حمل  یا انٹر ماڈل متبادل اپنانے میں بڑی  اہمیت کا حامل ہے ۔ اس ٹرمنل  کی تعمیر  سے متعدد سہولیات  جیسے برتھ ، اسٹوریج ، ایریا  اور شیڈس  ، مواصلاتی نظام اور شیڈس ، ٹرمنل  بلڈنگ اور الیکریکل بلڈنگ  مہیا کرانے میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ اس ٹرمنل  کی صلاحیت  12 لاکھ ٹن سالانہ ہے ۔

          آئی ڈبلیو اے آئی  کی کوششوں  کے حصے کے طور پر  ، غازی پور ٹرمنل   پر ماحول  دوست ٹرانسپورٹ  ، لکویفائڈ  نیچورل  گیس ( ایل این جی )  بنکرنگ  سہولت  کو فروغ دینے کا منصوبہ  بنایا جا رہا ہے ۔ آئی ڈبلیو اے آئی ، این ڈبلیو  پر این ایل جی ایندھن  کے استعمال  کا منصوبہ  رکھتا ہے ۔ اس ٹرمنل  کے فروغ سے براہ راست اور بالواسطہ   تقریباً  5000 نوکریاں  پیدا ہونے کا امکان ہے ۔  ٹرمنل  کے پہلے  مرحلے کی تعمیر   کا کام  اپریل – 2020 ء تک مکمل ہونے کی امید ہے ۔

          غازی پور  میں اس انٹر ماڈل  ٹرمنل  کی تعمیر کا کام  5369 کروڑ روپئے  کے جل مارگ  وکاس پروجیکٹ  کے تحت  متعدد ذیلی  پروجیکٹوں  میں سے ایک پروجیکٹ کے طور پر  کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں تین دیگر  ذیلی پروجیکٹوں  میں وارانسی  ، صاحب گنج  اور ہلدیا  پر کثیر  ماڈل  ٹرمنلوں  کی تعمیر شامل ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More