Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پہلی جولائی سےجی ایس ٹی کے نفاذ میں

Urdu News

 نئی دہلی، ۔ جون /     خزانہ ، دفاع اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے پہلی جولائی  2014  سےسامان  اور خدمات  ٹیکس جی ایس ٹی کے نفاذ  میں تمام سیاسی پارٹیوں کےتعاون اور ان کی خدمات  کےلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مختلف  سیاسی  پارٹیوں کے صدور  کےنام ایک مکتوب  میں وزیر خزانہ جناب  جیٹلی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کےتعاون سےسامان اورخدمات  ٹیکس جی ایس ٹی کےلئے 101 ویں  آئینی  ترمیمی قانون  پارلیمنٹ کےذریعہ منظور کردیا گیا ہے اور اسے 8 ستمبر 2016 کو نوٹیفائی کردیا گیا   تھا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ تین قوانین  جی ایس ٹی   ، آئی جی ایس  ٹی اور یوٹی جی ایس ٹی پہلے ہی مرکزی پارلیمنٹ نے پاس کردیئے ہیں۔  جبکہ ایس جی ایس ٹی قانون  25 ریاستی قانون ساز اسمبلیوں نےپاس کردیا ہے۔

 مرکزی وزیر خزانہ  جناب ارون جیٹلی نے مزید کہا کہ  جی ایس ٹی آزادی کے بعد سے  سب سے اہم ٹیکس اصلاح ہے۔  اور یہ ہندستان میں کاروبار  کرنے کو خاطر خواہ آسان  بنائے گا جو  نئی سرمایہ کاری  کو فروغ دے گا اور مجموعی  گھریلو پیداوار کی شرح  نمو میں اہم رول ادا کرے گا۔

جناب  جیٹلی نے مزید کہاکہ  جی ایس ٹی ٹیکشن کےمضر اثر کو ختم کرنے میں بھی  مدد گار ثابت   ہوگا اور صارفین کی لازمی  اشیا  کی قیمتوں میں کمی کرکے  عام آدمی کو راحت فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ریونیو (مالیہ)  کی شرح ترقی کے اعتبار سے جی ایس ٹی تمام  کھپت ریاستوں کو مدد کرے گا۔

 نئے ٹیکس  قانون کے بارے میں  عوامی  بیداری  پیدا کرنے میں ارکان پارلیمنٹ   اور قانون  ساز اسمبلیوں کےممبروں کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے  وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے کہاکہ ان کے لئے ٹیکس  کے نئےنظام کے اہم پہلوؤں  کی وضاحت  کی جائے  ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر  نفاذ کےمرحلے کے دوران  تجارت ، صنعت کو  کسی مشکل کا سامنا  کرنا پڑتا ہے   تو عوام کےنمائندوں  کو اس سےبہتر طور پر نمٹنے کے لئے بہتر جانکاری فراہم کی جائے ۔ بشرطیکہ اس سلسلہ میں انہیں مناسب تربیت فراہم کی جائے اپنے  مکتوب میں وزیر خزانہ نے مختلف  سیاسی پارٹیوں کےپارٹی صدوروں سے درخواست کی کہ وہ  اپنی اپنی متعلقہ  پارٹی  کے سبھی ارکان  پارلیمنٹ اور اسمبلی کے لئے ورکشاپ  اور تربیتی  اجلاس کا اہتمام  کرنے پر غور کریں جس کےلئے مرکزی حکومت ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی۔ انہوں نے  ان سے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں ضرورت  پڑے تو وہ اپنے دفتر یا حکومت ہند کےریونیو  سکریٹری کےدفتر  سے امداد کےلئے رابطہ قائم کریں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More