26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں؍بیواؤں کی تنگدستی امداد میں اضافہ

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، حکومت نے غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں یاان کی بیواؤں کو دیئےجانےوالےتنگدستی امداد کی رقم میں اضافہ کردیا ہے۔اب ایسے لوگوں کو موجودہ ایک ہزارروپے ماہانہ کی بجائے چار ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ وزیردفاع جناب ارون جیٹلی نےسابقہ فوجیوں کی تنظیموں، راجیہ سینک بورڈوں، سابق فوجیوں؍بیواؤں سمیت مختلف حصص داروں کےمطالبے پرتنگ دستی امداد میں اضافے کو منظوری دی۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کےگورنرجناب این این ووہرا نےجناب جیٹلی کو ایک تجویز ارسال کرکے اس رقم کو بڑھا کر چارہزارروپے ماہانہ کرنے کیلئے کہاتھا۔

تنگ دستی امداد سینک بورڈوں کے توسط سے وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمےکےذریعے ان غیرپنشن یافتہ سابق فوجیوں یا ان کی بیواؤں کودی جاتی ہے، جن کی عمر 65سال سےزیادہ ہے۔

تنگ دستی امداد میں اضافے کے اس اقدام سےان غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں اور ان کی بیواؤں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا، جو تنگ دستی کی زندگی گزاررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پہلے ایسے لوگوں کو 30ہزارروپےکی یکمشت امداد دی جاتی تھی، جس پر اکتوبر2011میں نظرثانی کرکےاسے ماہانہ ایک ہزار روپے کردیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More