34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شری تھاورچند گہلوت نے این بی سی ایف ڈی سی کی سلور جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

National Backward Classes Finance and Development Corporation Mr. Thawarchand Gehlot inaugurated the Silver Jubilee celebrations
Urdu News

نئی دہلی،13؍جنوری،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاورچندگہلوت نے آج یہاں وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی سرپرستی میں حکومت ہند کی ایک سرکاری تنظیم قومی پسماندہ طبقے ،اقتصادی اور ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) کی سلور جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے اور مذکورہ وزارت کے ہی سکریٹری اور بیشتر دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر جناب گہلوت نے این بی سی ایف ڈی سی کے چینل ٹریننگ شراکت داروں کو اچھی کارکردگی پر اعزازات سے نوازا اور ’’لون اینڈ ایمپلائی انفارمیشن آٹومیشن پروجیکٹ‘‘ (ایل ای اے پی) نظام کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مستفدین کے تجربات پر مبنی ایک کم وقفے کی فلم ’’ہماری کہانی‘‘ اور مستفدین کی کامیابی کی کہانیوں پر مشتمل این بی سی ایف ڈی سی کی کتاب ’’سفلتا کی کہانیاں‘‘ کا بھی اجراء کیا۔

اپنے خطاب میں جناب گہلوت نے کہا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، پسماندہ طبقات کی بہبود کے لئے تمام ریاستوں میں ایجنسیوں اور بینکنگ اداروں کو چینلائز کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وزارت کے تحت تمام کارپوریشنز، ضرورتمند افراد کی خدمت میں بہت مؤثر طریقے سے کام کررہی ہیں۔ مذکورہ وزارت اپنی کارپوریشنوں کے ذریعے نوکری میلوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ ان طبقات کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے نظریہ پیش کیا کہ تربیت شخصیت کو نکھارتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی شراکت کے بغیر اس طرح کی اسکیمیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں۔ جناب گہلوت نے لوگوں سے کہا کہ وہ وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی ان کارپوریشنوں کی مختلف اسکیموں سے فائدہ حاصل کریں۔

این بی سی ایف ڈی سی کو کمپنیز ایکٹ-1956 کے سیکشن 25 کے تحت 13 جنوری 1992 کو (منافع کے بغیر) ایک کمپنی کی حیثیت دی گئی تھی جس کا مقصد پسماندہ طبقات کیلئے اقتصادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان طبقات کے غریب زمروں کے ہنر کو فروغ دینا اور خود کفیل؍ خود بنانے کیلئے مدد فراہم کرناہے۔ این بی سی ایف ڈی سی، ریاستی حکومتوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ نامزد اسٹیٹ چینلائزنگ انجینئر (ایس سی جی) کے ذریعہ مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ یہ ایس سی اے؍ خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کے ذریعہ چھوٹے سرمائے بھی فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ تنظیم زراعت اور اس سے منسلک کاموں، چھوٹے کاروباروں، دستکاروں اورروایتی پیشوں، تکنیکی اور پیشہ ورانہ ٹریڈرس؍ کورسوں اور ٹرانسپورٹ اور سروس سیکٹر میں مذکورہ طبقات کو ہنر میں اضافہ کرنے کیلئے تربیت اور ان کی ترقی کیلئے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More