38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت سیاحت کی سوشل میڈیا کی اہم متاثر کن مہم ‘‘ دی گریٹ انڈیا بلاگ ٹرین’’ کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، وزارت برائے سیاحت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما نے آج نئی دلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن پر دنیا بھر کے ٹریول بلاگروں پر مشتمل وزارت سیاحت کی سوشل میڈیا کی اہم متاثر کن مہم ‘‘ دی گریٹ انڈیا بلاگ ٹرین’’ کا افتتاح کیا۔ وزارت سیاحت کی سکریٹری نے سیاحت کے فروغ اور سیاحت  سے متعلق دیگر پہلوؤں پر بلاگروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا اور انہیں الوداع کہا۔ ان بلاگروں کو ملک کی مختلف ریاستوں میں چلنے والی لگژری ٹرینوں میں متعد د مقامات کا سفر کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

مقامات کی برانڈنگ اور اس کی مارکیٹنگ کیلئے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر سوشل میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت سیاحت ، حکومت ہندسوشل میڈیا کی اہم متاثر کن مہم ‘‘ دی گریٹ انڈیا بلاگ ٹرین’’ کا اہتمام  کر رہی  ہے۔ اس مہم کا مقصد گھریلواورسمندرپار بازاروں میں بھارت کی لگژری ٹرینوں کو ایک منفرد سیاحتی پروڈکٹ کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اس مہم سے لگژری ٹرینوں کی بڑے پیمانے پر شہرت ہوگی اور اسی کے ساتھ ساتھ ان مقامات کی بھی شہرت ہوگی، جہاں کا یہ بلاگر سفر کریں گے۔ یہ بلاگر اپنے بلاگ ، ویڈیوز اور فوٹوزکے ذریعے ان مقامات کی تشہیر کرنے میں مدد کریں گے۔ یہاں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس قد م سے ریلوے اور لگژری ٹرین  آپریٹروں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا۔

بھارت سمیت 23 ملکوں کے کُل 60 بلاگر 4لگژری ٹرینوں یعنی پیلیس آن وہیلسس، مہاراجہ ایکسپریس،ڈیکن اوڈیسی اور گولڈن چیریٹ میں ایک ہفتے کے طویل سفرپر دورہ کر رہے ہیں اور ہر ایک ٹرین میں 15بلاگروں کا ایک گروپ ہے۔ 15بلاگروں پر مشتمل پہلا گروپ آج نئی دلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے پیلیس آن وہیلس سے روانہ ہوا۔ دوسرا گروپ 10فروری 2018 کو مہاراجہ ایکسپریس سے  دلی سے روانہ ہوگا۔ تیسرےگروپ کی  10فروری 2018 کو ممبئی  کے چھتر پتی شیوا جی مہاراج ٹرمنل سے ڈیکن اوڈیسی  سے روانگی ہوگی اور بلاگروں کا آخری گروپ بنگلورو سے 19فروری 2018 کو گولڈن چیریئٹ سے روانہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More