27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلو انڈیا اسکول گیمز میں خواتین کے ہاکی مقابلے میں جھارکھنڈ نے پنجاب کو اور ہریانہ نے چنڈی گڑھ کو شکست دی؛جھارکھنڈ اور ہریانہ خطاب کے لئے آمنے سامنے

Urdu News

نئی دہلی؍ کھیلو انڈیا اسکول گیمز کے خواتین ہاکی مقابلوں میں بدھ کے روز، نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں جھارکھنڈ کی فارم میں چل رہی اسٹرائیکر سبھانی بھینگرا نے دونوں نصف(ہافز) میں ایک ایک گول داغ کر جھارکھنڈ نے پنجاب کو دو ایک سے شکست دی۔

اس سے قبل، پہلے سیمی فائنل میں ہریانہ نے جو صفر-دو سے پیچھے تھا، مقابلے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے چنڈی گڑھ کو چار-تین سے شکست دی۔ دلچسپ اور قابل ذکر ہے کہ مقابلے کے پہلے لیگ میچ میں ہریانہ نے جھارکھنڈ کو چار-دو سے شکست دی تھی۔

پنجاب اور جھارکھنڈ کی لڑکیوں نے سیمی فائنل کے لئے بہت تیز اور جنگی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقابلہ بہت سخت اور تناؤ سے بھرپور تھا، جس میں دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کے لئے جنگ کی اور اپنا جی جان لگادیا۔ آخر میں جھارکھنڈ نے اسے ملے موقعوں کا پورا فائدہ اٹھایا اور فتح حاصل کی ، جبکہ پنجاب نے اسے ملے موقعوں کو گنوادیا اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گیند پر زیادہ ترقبضہ پنجاب کا تھا اور اس کے فارورڈزیادہ ترمیدان کے درمیان میں قابض رہے ،تاہم جھارکھنڈ نے کھیل کے 21ویں منٹ میں اس کی سبھانی جس پر کسی کا دھیان بھی نہیں تھا، پنجاب کے ڈفینسرز کے حلقے کوتوڑتے ہوئے پہلا گول داغ کر جھارکھنڈ کو ایک- صفر کی سبقت دلائی، لیکن یہ سبقت محض چھ منٹ تک ہی برقرار رہی اور پنجاب نے دوبارہ اپنا قبضہ بناتے ہوئے ایک گول داغ دیا۔ یہ گول پنجاب ٹیم کی کپتان بلجیت کور نے کیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیمیں ایک ایک کی برابری پر آگئیں۔ اس کے بعد پنجاب کو دو مزید موقع ملے، تاہم وہ ان کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

دوسرے نصف میں جھارکھنڈ نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا اور لگاتار گول کرنے کے فراق میں رہا۔ کھیل ختم ہونے سے تین منٹ قبل، سبھانی نے دوبارہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گول کردیا اور جھارکھنڈ کو دو-ایک سے فتح دلائی۔ پنجاب کی رنجیدہ کوچ نے جھارکھنڈ کی فتح پر کہا: ‘‘ہمارے پاس گیند زیادہ وقت تک تھی، لڑکیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن آج ہمارا دن نہیں تھا۔ یہ مقابلہ کافی سخت تھا۔’’ جھارکھنڈ کی کوچ نے اپنی کھلاڑیوں کے تعریف کرتے ہوئے کہا :‘‘ ہم ایک منصوبے کے تحت کھیلے اور اس فتح کے ہم حقدار تھے۔’’

اس سے قبل صبح میں چنڈی گڑھ نے ہریانہ پر دو گول کی سبقت لے کر ہریانہ کی جیت کی امیدوں کو دور کردیا۔ تاہم کھیل کے 21ویں منٹ میں کرن دیپ نے پینلٹی کارنر کو گول میں بدل دیا اور اس کے تین منٹ بعد ہی اکشتا یادو نے چنڈی گڑھ کے لئے دوسرا گول کیا۔ ہریانہ نے اس کے جواب میں بہت تیز اور خطرناک کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس کی طرف سے جلد ہی منجو نے انٹرول سے دو منٹ قبل ایک اور گول داغ دیا۔ دوسرے نصف میں ہریانہ نے جلدی جلدی دو گول کئے۔ اس نے یہ گول دوسرے نصف کے 36ویں اور 39ویں منٹ میں کئے ۔چنڈی گڑھ کی جانب سے امرت پال نے بگل بجنے سے 4منٹ قبل ایک اور گول کرکے اس فرق کو کم کردیا۔ ہریانہ نے چار-تین کے فرق سے یہ مقابلہ جیت لیا۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More