39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس ، 2018 ء کا اختتام

Urdu News

نئی دلّی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس، 2018 آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔  29 جنوری، 2018 کو شروع ہوئے  بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 23 ​​دن کے چھٹی کے لئے19 فروری ، 2018 ء  کو ملتوی کر دیا گیا تھا ۔  بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 5 مارچ، 2018 ء کو شروع ہوا، تاکہ محکموں سے وابستہ   مستقل کمیٹیاں ، مختلف وزارتوں / محکموں  کے مطالبات کو رکھ سکیں ۔

میڈیا کو اطلاع فراہم کراتے ہوئے  پارلیمانی امور، کیمیاوی اور کھاد کے  وزیر جناب اننت کمار، پارلیمانی امور اور  اعداد و شمار  اور پروگراموں کے  نفاذ کے وزیر مملکت جناب  وجے گوئل اور  آبی  وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ بجٹ اجلاس  کے پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی 7 اور راجیہ سبھا کی 8 میٹنگیں  ہوئیں  ۔  سیشن کے دوسرے مرحلے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی 22   میٹنگیں  ہوئیں  ۔  پورے بجٹ اجلاس  کے دوران لوک سبھا کی 29 اور راجیہ سبھا کی 30 میٹنگیں ہوئیں ۔

جناب اننت کمار نے بتایا کہ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں پانچ بل پیش کئے گئے، جنہیں ایوان نے منظور  کر دیا  ۔  ایک بل راجیہ سبھا کے ذریعہ بھی منظور کیا گیا ۔  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعے پاس کئے گئے بلوں کی کُل تعداد 4 ہے ۔  لوک سبھا میں پیش کئے گئے بل، لوک سبھا کی طرف سے منظور بل، راجیہ سبھا کی طرف سے منظور بل، دونوں ایوانوں کی طرف سے منظور/ منظور شدہ  بلوں کی فہرست آخر میں دی گئی ہے ۔

بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں لوک سبھا میں تقریباً 134 فی صد اور راجیہ سبھا میں تقریباً 96 فی صد  کام کاج ہوا ۔  اجلاس  کے دوسرے مرحلے کے دوران لوک سبھا میں تقریباً 4 فی صد اور راجیہ سبھا میں تقریباً 8 فی صد کام کاج ہوا۔  مکمل بجٹ سیشن کے دوران لوک سبھا میں 23 فی صد اور راجیہ سبھا میں 28 فی صد کام کاج ہوا ۔

سال کا پہلا اجلاس  ہونے کی وجہ سے  صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں  سے  29 جنوری، 2018  ءکو خطاب کیا ۔  لوک سبھا میں صدر  جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ   کی تحریک  پر بحث جناب  راکیش سنگھ نے شروع کی اور اسے  جناب  پرہلاد وینکٹیش جوشی نے آگے بڑھایا ۔  شکریہ تحریک  پر بحث کے لئے مقررہ  دس گھنٹے کے وقت کے مقابلے دس گھنٹے 43 منٹ بحث ہوئی ۔  راجیہ سبھا میں شکریہ  کی تحریک  پر بحث  جناب امت شاہ نے شروع کی اور ڈاکٹر ونے پی سہستر بدھے نے اسے آگے بڑھایا ۔  راجیہ سبھا میں شکریہ  کی تحریک  پر بحث کے لئے 12 گھنٹے مقرر کئے گئے تھے، جب کہ اس پر 12 گھنٹے 45 منٹ بحث ہوئی ۔  شکریہ کی تحریک  پر پہلے مرحلے میں بحث کے بعد دونوں ایوانوں نے اس کی منظوری دے دی ۔

بجٹ اجلاس ہونے کی وجہ سے یہ سیشن خصوصی طور پر مالیاتی کام کاج کو وقف تھا  ۔  پہلے مرحلے کے دوران یکم  فروری ، 2018  ء کو سال 19-2018 ء  کا مرکزی بجٹ پیش کیا گیا ۔  دونوں ایوانوں میں مرکزی بجٹ پر بحث ہوئی ۔  لوک سبھا میں 12 گھنٹے 13 منٹ اور راجیہ سبھا میں 9 گھنٹے 35 منٹ بحث ہوئی ۔

بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوران محکموں سے متعلقہ مستقل کمیٹیوں نے اپنے مطالبات اور امداد سے  متعلق  رپورٹ پیش کی ۔  وزارتوں / محکموں کی گرانٹ مطالبات کو ایوان میں رکھا گیا اور لوک سبھا نے 14 مارچ، 2018 ء کو انہیں  منظوری دے دی  ۔  ان سے وابستہ   تصرفی بل بھی پیش کئے گئے ، جسے  لوک سبھا نے  14 مارچ ، 2018 ء  کو اپنی منظوری دے دی ۔  سال  18-2017 ء   کے لئے گرانٹس کی چوتھی تکمیل مطالبات سے متعلق تصرفی  بھی پیش کیا گیا اور اسے اسی دن  منظور کر دیا گیا  ۔  چونکہ تصرفی  بل اور مالی  بل کو لوک سبھا سے منظوری  حاصل ہونے کے بعد راجیہ سبھا نے ، اِن بلوں کو  14 دن کے اندر اندر واپس نہیں کیا ، لہذا ، بل کو واپس کئے جانے کی آخری تاریخ 28 مارچ ، 2018 ء کے  گزر جانے پر پارلیمنٹ کی طرف سے  اسے منظور مان لیا گیا ۔  تصرف اور مالی بلوں کو 29  مارچ ، 2018 ء کو صدر جمہوریہ  کی منظوری ملنے کے بعد  مالی کام کاج 31 مئی،  2018  ء سے پہلے مکمل ہو گیا ۔

16 ویں لوک سبھا کے 14 ویں اجلاس  اور راجیہ سبھا کے 245 ویں اجلاس کے دوران ہوا قانون سازی کام کاج ( بجٹ اجلاس 2018 ء )

I ۔  لوک سبھا میں پیش کئے گئے بل

  1. مالی  بل، 2018 ء
  2. تصرفی  (نمبر 2) بل، 2018 ء
  3. تصرفی  ( نمبر  3) بل، 2018 ء
  4. چٹ فنڈ (ترمیمی) بل، 2018 ء
  5. مفرور اقتصادی مجرم بل، 2018 ء

II ۔  لوک سبھا کی طرف سے منظور شدہ بل

  1. مالی  بل، 2018 ء
  2. تصرفی  (نمبر 2) بل، 2018 ء
  3. تصرفی  ( نمبر  3) بل، 2018 ء
  4. گریجویٹی ادائیگی (ترمیمی) بل، 2018 ء
  5. مخصوص راحتی  (ترمیمی) بل، 2018 ء

III ۔  راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے بل

  1. گریجویٹی ادائیگی (ترمیمی) بل، 2018 ء

IV ۔  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طرف سے منظور / منظور  شدہ بل

1. # مالی  بل، 2018 ء

2. # تصرفی  (نمبر 2) بل، 2018 ء

3. # تصرفی  (نمبر 3) بل، 2018 ء

4. گریجویٹی  ادائیگی (ترمیمی) بل، 2018 ء

آئین کے دفعہ  109 کے شق  (5) کے تحت لوک سبھا کی طرف سے منظور کرنے کے بعد اسے راجیہ سبھا میں بھیجنے اور بل موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اندر راجیہ سبھا  کی طرف سے اسے نہیں لوٹانے پر پارلیمنٹ کے ذریعہ اسے  منظور مان لیا  گیا  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More