34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنگا کی صفائی کے قومی مشن نے ‘ایک شام گنگا کے نام’ کا انعقاد کیا

National Mission for Clean Ganga Organises Ek Shaam Ganga Ke Naam
Urdu News

 نئی دہلی۔ دریائے گنگا ہندوستان کی 40 فیصد سے زائد آبادی کے لیے روزگار کا اٹوٹ وسیلہ رہا ہے ۔ یہ بلا شرط ہماری ضرورتیں پوری کرتی رہی ہے  اور روحانیت کا جوہر رہی ہے ۔ دریا کے اہمیت کا اعتراف کرنے  اور اس کی  عظمت کا جشن منانے کے لیے گنگا کی صفائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) نے گذشتہ روز نئی دہلی میں ایک ثقافتی پروگرام –  ایک شام گنگا کے نام کا انعقاد کیا ۔ اسی تاریخ کوسال  2008 میں گنگا ہندوستان کی قومی ندی  قرار دی گئی تھی ۔

گنگا کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے اس تقریب میں بیورو کریٹس ، ماہرین تعلیم، محققین فنکار ، طلباء ، اساتذہ ، پانی اور دریا کے ماہرین ، انجینئر ، میڈیا اور دیگر شراکت داروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی  کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس شام کے انعقاد کا مقصد احیائے گنگا کے ایک شاندار کاز کے لیے تمام شراکت داروں کو اکٹھا کرنا  اور اس کے لیے مل کر آگے بڑھنا تھا ۔  آبی وسائل ، دریا کی ترقی  اوراحیائے گنگا کی وزارت میں سکریٹری جناب امرجیت سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گنگا کی صفائی کے قومی مشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب یو پی سنگھ نے کہا ‘‘ گنگا صرف ایک آبی وسیلہ نہیں ہے ، یہ کروڑوں لوگوں کے جذبات کی گہرائیوں سے جڑی ہوئی ہے ۔ اس ندی کو آلودگی سے نجات دلانا ضروری ہے ۔ اگرچہ  اس ندی کے احیاء کے لیے حکومت ہند کام کر رہی ہے ، تاہم لوگوں کی شراکت  بہت ہی اہم ہے۔’’

اس شام میں گنگا سے متعلق مشہور نغمے اور ایک  ڈانس ڈراما  پیش کیا گیا ۔ جناب پارتھا پرشوتم دتّا ، ان کی اہلیہ محترمہ بیناپنی دتّا  اور ان کے گروپ نے اپنے انوکھے انداز میں گیت پیش کر کے سامعین مسحور کر دیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More