33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحتیابی کی شرح میں نمایاں اضافہ ،گزشتہ 24 گھنٹوںمیں تین لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوئے

Urdu News

نئی دہلی، ملک میں  کئے جانے والے کووڈ ٹیسٹ کی تعداد آج  29.16سے تجاوز کرگئی ۔ اب تک مجموعی  طورپر 291647037 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔آج تک مجموعی  طورپر بھارت میں  16293003 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

صحتیابی  کی قومی شرح 81.77فیصد ہے اور گزشتہ 24  گھنٹوں میں  300732 افراد کے صحتیاب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔نئے صحتیاب ہونے والوں میں  73.49  فیصد حصہ  10ریاستوں کا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015AQY.jpg

بھارت کے ایکٹو معاملات  کی تفصیل درج ذیل ہے اور روزمرہ  پائے جانے والے پازیٹو  معاملات کی شرح اب  21.19 فیصدہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020X6J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031AYA.jpg

گزشتہ 24 گھنٹوںمیں  368147 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

          دس ریاستوںمیں 73.78 فیصدنئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ان  ریاستوں  میں  مہاراشٹر، کرناٹک ، کیرل ،اترپردیش ،دلی ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ،آندھر اپردیش  ،راجستھان اوربہار شامل ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  56647 یومیہ نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے ۔اس کے بعد کرناٹک  سے 37733 اور کیرل سے  31959 نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IHLD.jpg

مجموعی طور پر بھارت میں ایکٹو معاملات کی تعداد  3413642 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ تعداد ملک کی  مجموعی  پازیٹو معاملات کی تعداد کا 17.13 فیصدہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوںمیں مجموعی ایکٹو  معاملات کی تعداد میں  63998 معاملات کا اضافہ ہواہے۔

ملک کی بارہ ریاستوں میں مجموعی ایکٹو معاملات  کے 81.46 فیصد  معاملے  پائے گئے ہیں۔ ان ریاستوں  میں مہاراشٹر  ، کرناٹک ،اترپردیش  ،کیرل ، راجستھان ، گجرات  ،آندھرا پردیش ،چھتیس گڑھ ،تمل ناڈو ، مغربی  بنگال ، بہار اور ہریانہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00590P0.jpg

قومی سطح  پر شرح اموات میں گراوٹ آرہی ہے ۔ اس وقت یہ شرح  1.10فیصد ہے  اور اس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00681FX.jpg

گزشتہ  24  گھنٹوںمیں 3417 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

ملک کی دس ریاستوں  میں  74.54 فیصد نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  669  اموات  ،دلی میں 407 اور اترپردیش  میں  288یومیہ اموات کی اطلاع ملی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AWGV.jpg

گزشتہ  24  گھنٹوںمیں تین ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں سے کووڈ-19 کے باعث  کسی موت کی اطلاع نہیں  ملی ہے ۔ان میں دمن اوردیو دادرا اور نگر حویلی ،لکشدیپ  اور اروناچل  پردیش شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More