36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ناویکا ساگر پریکر ما کے عملے نے وزیر اعظم سے ملا قات کی

PM meets crew of Navika Sagar Parikrama
PM meets crew of Navika Sagar Parikrama
Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی بحریہ کی چھ خواتین افسران نے ، جو آئی این ایس وی ترینی جہاز سے پورے کرۂ ارض پر محیط سفر کریں گی ، آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملا قات کی ۔

یہ اب تک کی اولین بھارتی کرۂ ارض کے گرد سفر کر نے کی مہم ہے جس میں کلی طور پر خواتین شامل ہیں ۔ یہ خواتین اپنے مجوزہ بحری سفر کا آغاز اس ماہ گوا سے کریں گی اور امید ہے کہ مارچ 2018 تک گوا میں ہی ان کا پورے کرۂ ارض کا چکر لگا نے کے بعدسفر مکمل ہو گا ۔ اس بحری مہم کو ‘ناویکا ساگر پریکرما’ کا نام دیا گیا ہے ۔ پریکرما میں 4 بندرگاہوں پر قیام کے ساتھ 5 مراحل میں احاطہ کیاجا ئے گا۔ وہ بندرگاہیں جہاں ان خواتین کا جہاز قیام پذیر ہو گا : فرینٹل(آسٹریلیا)،لیلیٹون(نیو زی لینڈ)، پورٹ اسٹینلی(فاک لینڈس)اور کیپ ٹاؤن(جنوبی افریقہ)ہیں۔

آئی این ایس وی 55 فٹ لمبا جہاز رانی والابحری جہاز ہے ، جسے ہندوستان میں ہی بنا یا گیا ہے اور اس سال کے شروع میں اسے بھا رتی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔

خواتین عملے نے وزیر اعظم سے گفت شنید کے دوران اپنے مجوزہ دورے کی تفصیلات کے بارے میں بتا یا ۔ وزیر اعظم نے خواتین عملے کو نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ وہ کرۂ ارض کے گرد ان کے سفر کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہیں گے ۔ وزیر اعظم نے انہیں دنیا بھر میں ہندوستان کی صلاحیتوں اور طاقتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے عملے کو ان کے سفر کے کامیاب اختتام کے بعد اپنے تجربات لکھنے اور مشترک کر نے کے لئے بھی ترغیب دی ۔

جہاز کی کپتانی لیفٹیننٹ کمانڈر ورتیکا جوشی کریں گی جبکہ عملے کے دیگر ممبران میں لیفٹیننٹ کمانڈرز میں پر تیبھا جا موال، پی سواتھی اور لیفٹیننٹ ایس وجے دیوی، بی ایشوریا اور پایل گپتا شامل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More