37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی فوج اور ایکسس بینک کے درمیان مفاہمت نامہ

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی عملے کی تنخواہ پیکیج پر آج ہندوستانی فوج اور ایکسس بینک کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئےگئے۔ ایکسس بینک اور ہندوستانی فوج کے درمیان پہلے مفاہمت نامے پر 2011 میں دستخط کئے گئے تھے اور 24 مارچ 2015 کو اس کی تجدید کی گئی تھی۔ موجودہ مفاہمت نامہ ، ایسا مفاہمت نامہ ہے، جس سے موجودہ فوجیوں پنشنرز اور ان کے کنبوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور ان کیلئے آسان ثابت ہوگا۔

مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب کی صدارت ڈائرکٹر جنرل ( ایم پی اور پی ایس) لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے کی، جس میں ایکسس بینک کے ریٹیلنگ بینکنگ کے صدر اور سربراہ جناب  سنجے سیلس کی سربراہی میں ایکسس بینک کی اعلیٰ شخصیتوں نے شرکت کی۔

حال ہی میں ہندوستانی فوج نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے ساتھ بھی ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ فوج امید کر رہی ہے کہ اس مفاہمت نامے سے موجودہ اور ریٹائر فوجی عملے کو کافی فائدہ ہوگا، جن کے ایکسس بینک میں کھاتے ہیں اور انہیں بینکنگ کی جدید سہولیات حاصل کرنے کا ایک موقع بھی فراہم ہوگا۔

موجودہ مفاہمت نامے کےتحت دیگر فائدوں کے علاوہ فوجی عملے کے لوگ مفت ذاتی ایکسیڈینٹ ڈیتھ کور اور  مفت مستقل ٹوٹل ڈِس ایبیلیٹی کور حاصل کر سکیں گے، جو 30 لاکھ روپے تک کا ہوگا اور فوجی عملے کے 12 سے 20 سال کی عمر کے بچوں کیلئے 2 لاکھ روپے تک کا مفت تعلیمی کور بھی حاصل ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More