23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر نے عوام کو نو روز سے قبل مبارکباد دی

President’s greetings on the eve of Parsi New Year
Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے پارسی کے نئے سال ’’نوروز‘‘ کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں نائب صدر نے کہا ہے کہ نو روز بھائی چارے، ہمدردی اور سب کے لیے احترام کے جذبے کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارسی برادری نے قوم کی تعمیر میں مختلف شعبوں میں گراں قدر تعاون کیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نو روز کے مبارک موقع پر، جو پارسیوں کے نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے، میں اپنے ملک کے عوام کو پرخلوص مبارک باد دیتا ہوں۔ روایتی جوش وخروش کے ساتھ نو روز، بھائی چارے، ہمدردی اور سب کے لیے احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ پارسی برادری نے مختلف شعبوں میں ملک کی تعمیر میں گراں قدر تعاون فراہم کیا ہے۔ دادا بھائی نوروجی (مجاہد آزادی)، جے آرڈی ٹاٹا (صنعت کار) ایچ جے بھابا (نیوکلیئر سائنسداں) اور زوبن مہتا (موسیقار) ایسے چند نام ہیں جنھوں نے بھارت کی ترقی اور خوشحالی میں زبردست خدمات انجام دی ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ نو روز کا یہ مقدس تہوار ہماری زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More