23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مخصوص ریاستوں میں واقع اہل یونٹوں کو جی ایس ٹی نظام کے تحت بجٹ امداد کے لیے کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے جموں وکشمیر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور سکم سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں واقع اہل صنعتی یونٹوں کے لیے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام کے تحت بجٹ امداد فراہم کرنے کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ ریاستوں میں واقع ایسے صنعتی یونٹوں کے لیے، جنھیں جی ایس ٹی نظام نافذ ہونے سے پہلے مرکزی ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنی حاصل تھا، پہلی جولائی 2017 سے 31 مارچ 2027 تک کے عرصے کے لیے 27413 کروڑ روپئے کی بجٹ امداد کی اسکیم کو منظوری دی گئی ہے۔

حکومت ہند سکم سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے لیے شمال مشرقی صنعتی وسرمایہ کاری فروغ پالیسی (این ای آئی آئی پی پی) 2007 اور جموں وکشمیر، اتراکھنڈ اور  ہماچل پردیش کی ریاستوں  میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی زمرے کے پیکیج کے  طور پر نافذ کر رہی ہے۔ این ای آئی آئی پی پی 2007 اور خصوصی زمرے کی ریاستوں کے لیے پیکیج کے فوائد میں ان یونٹوں کو تجارتی پیداوار شروع کرنے کے پہلے 10 سال  تک  ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنی رکھا جانا شامل ہے۔

مرکزی ایکسائز ڈیوٹی قوانین کی منسوخی کے بعد حکومت نے سی جی ایس ٹی اور آئی جی ایس ٹی کے مرکزی حصے کو اہل صنعتی یونٹوں کو ریفنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی آئی پی پی اسکیم کے نفاذ کے لیے تفصیلی رہنما خطوط سمیت اسکیم کو چھ ہفتے کے اندر نوٹیفائی کرے گی۔

 ایک اندازے کے مطابق مذکورہ اسکیم سے ان ریاستوں میں واقع 4282 اہل صنعتی یونٹوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More