26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایس آئی سی نے آئی ایس ایس اے گڈ پریکٹس ایوارڈ، ایشیا و پیسیفک 2018 حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی، دی امپلائیز اسٹیٹ انشیورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) نے حال ہی میں کوالالمپور ، ملیشیاء میں منعقدہ ‘‘علاقائی سماجی  سلامتی فورم برائے ایشیا  اور بحرالکاہل’’ تقریب میں اپنی خدمات کے احاطے کے سلسلے میں انتظامی حل تلاش کرنے کے لئے آئی ایس ایس اے گڈ پریکٹس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

مذکورہ ایوارڈ کے تحت ایس پی آر ای ای (آجروں اور ملازمین کے رجسٹریشن کو فروغ دینے کی اسکیم) کے لئے احاطہ کی سرگرمیوں کی توسیع کے لئے ای ایس آئی سی کے ذریعےکئے گئے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ نونفاذ شدہ شعبوں میں 24 مہینوں کے لئے تعاون کی شرحوں میں تخفیف لانے اور ای ایس آئی ایکٹ وغیرہ کے تحت  احاطے کے لحاظ سے اُجرت کی حدود میں اضافے جیسے امور بھی اس کے تحت  شامل ہیں۔

ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راج کمار آئی اے ایس نے امپلائیز اسٹیٹ انشیورنس کارپوریشن کی نمائندگی کی اور ای ایس آئی سی کی جانب سے میرٹ کی سند حاصل کی۔

ایشیاء اور بحرالکاہل کے لئے علاقائی سماجی سلامتی فورم ایک سہ سالا فورم ہے، جو  اس خطے میں سب سے اہم سماجی سلامتی فورم ہے۔ سہ سالا علاقائی فورم کے لئے آئی ایس ایس اے ایشیاء اور پیسیفک خطوں کے لئے گڈپریکٹس ایوارڈ کے سلسلے میں دعویداری پر مشتمل درخواستیں طلب کرتا ہے۔ مذکورہ فورم آئی ایس ایس اے رکن اداروں کے چیف ایگزیکٹیو افسران اور منیجر حضرات کو ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، جہاں وہ کلیدی سلامتی چنوتیوں پر تبادلۂ خیالات کر سکتے ہیں اور اپنے تجربات کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔

آئی ایس ایس اے (بین الاقوامی سماجی تحفظ ایسوسی ایشن) سماجی سلامتی اداروں ، سماجی تحفظ سے متعلق سرکاری محکموں کے لئے ایک اہم بین الاقوامی ادارہ ہے۔ آئی ایس ایس اے کا قیام 1927 میں بین الاقوامی ادارہ محنت (آئی ایل او) جنیوا میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد پیشہ ورانہ رہنمائی، ماہرین کے علم پر مبنی خزینےکی فراہمی،  خدمات کی فراہمی  اور اراکین کو متحرک اور فعال سماجی تحفظ نظام وضع کرنے کے لائق بنانے کے عمل  میں تعاون کی  فراہمی ہے ۔

ای ایس آئی کارپوریشن، نئی دلی میں آئی ایس ایس اے رابطہ دفتر برائے جنوبی ایشیا کی میزبانی کرتا ہے۔ مذکورہ رابطہ دفتر رکن ممالک اور بھوٹان، نیپال، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور ایران میں سماجی سلامتی اداروں کے مابین   آئی ایس ایس اے کی سرگرمیوں کے سلسلے تال میل  کا فریضہ انجام دیتا ہے، جن کا تعلق سماجی تحفظ سے ہوتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More