30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے خواتین کی صفائی اور پاکی کے لئے

Urdu News

نئی دہلی، فروری 2018/ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج   بائیو ڈی گریڈایبل سینٹری نیپکن کے استعمال کے ذریعہ  خواتین کی صفائی اور پاکی کو فروغ دینے کے لئے  عالمی ملکہ حسن کی تنظیم کے ذریعہ    کی جارہی  کوششوں کو سراہا۔   انہوں نے  اس مہم کی   یہ کہتے ہوئے تعریف کی کہ یہ  ہندستان اور پوری دنیا میں   لڑکیوں اور خواتین کے لئے  بہت  بڑی ضرورت  کا جواب  فراہم کرتی ہے۔

آج نئی دہلی میں   عالمی ملکہ حسن 2017 محترمہ  منوشی چھلّر  ،  مس ورلڈ آرگنائزیشن  کی چیئرپرسن محترمہ جولیا مورلے،  ہندستان   میں سنیٹری نیپکن  بنانے والی کمپنیوں  کے ایک وفد نے   نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب  وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی اور انہیں خواتین کے درمیان  صفائی  ستھرائی  کو فروغ دینے کے مقصد سے  ‘عظیم  انسانی  ورلڈ ٹور’ کے بارے میں  جانکاری دی۔

  جناب نائیڈو نے کہا کہ    ماحول دوست اور  عمدہ معیار کا  سستا سنیٹری پیڈ کفایت شعار اختراع  کو اجاگر کرتا ہے۔  اسی طرح سے   اس کے ذریعہ مطلوبہ  ہمہ جہت  ترقی کے   طریقہ کار  کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ مجھے یہ بات جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ    روزگار پیدا کرنا  اور عورتوں کی  عزت اور وقار کو قائم رکھنا اس صنعت کا   قابل تعریف  کام ہے۔  یہ اقدام   مقصد کے ساتھ خوبصورتی اور  شرم سے پاک طاقتوں  کا حسین امتزاج ہے۔

جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ     خوبصورت افراد  اور فرض شناس  لوگوں کی  بڑی تعداد یہاں موجود ہے لیکن   خوبصورتی اور فرض    شناسی ایک شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں اور   وہ   منوشی چھلّر کی ذات ہے  جو خواتین کے  حقوق کے لئے    نمایاں کام کررہی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More