37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کے وزیر جناب سوریش پربھو نے نئی صنعتی پالیسی کے بارے میں صلاح مشورے کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی؍فروری2018،کامرس اور صنعتوں کے وزیر جناب سوریش پربھو نے نئی مجوزہ صنعتی پالیسی کے بارے میں صنعتوں کے ساتھ ملک گیر صلاح مشورے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پہلا مشاورتی اجلاس 2 فروری کو گوہاٹی منعقد ہواتھا، اس کا اہتمام صنعتی پالیسی اور فروخت کے محکمے (ڈی آئی پی پی) نے ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن (ایف آئی سی سی آئی)کے تعاون سے کیا تھا۔ اس اجلاس میں شمال مشرقی علاقے کے 120صنعت کاروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں کے سرکاری افسران بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

اپنے تقریر میں وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مشاورت کا یہ قدم 25 سال کے بعد اٹھایا جارہا ہے اور اس کا مقصد صنعت کو مستقبل کے لئے پوری طرح آراستہ کرنا ہے۔ اس سے پہلے کی اس طرح کی میٹنگیں1956 اور 1991 میں ہوئی تھیں، جو مالی بحران کا دور تھا۔ جناب سریش پربھو نے زور دے کر کہا کہ حکومت کاروبار کو صنعت کے لئے آسان بنانے کی خواہشمند ہیں۔ جناب پربھو نے حکومت کے ان متعدد اقدامات کا ذکر کیا جو صنعت کو ضابطوں کے بوجھ سے آزاد کرانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون اور ضلع کی سطح پر بھی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اجلاس میں حکومت آسام کے صنعتوں اور کامرس کے وزیر جناب چندر موہن پاٹووری نے بھی شرکت کی۔جناب پاٹووری نے اپنے اظہار خیال میں اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی علاقہ دراصل جنوب مشرقی ایشیاء کا دروازہ ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی علاقے کے لئے صنعتی پالیسی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

ڈی آئی پی پی کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ وندنا کمار نے مستقبل کی پالیسی کی اہم خصوصیات کے بارے میں ایک تفصیلی مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے موجودہ مسائل سے نمٹنے اور صنعت کو تنوع کے عالمی رجحانات کے دوہرے چیلنج  سے نمٹنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  مزیدکہا کہ نئی صنعتی پالیسی میں مسابقت کا جذبہ رکھنے والی ایک ایسی ہندوستانی صنعت کے ضرورت کا خیال رکھا گیا ہے، جو ہر طرح کی ٹیکنالوجی سی مزین ہو۔ محترمہ کمار نے متعدد نئے خیالات کو اجاگر کیا۔ مثلاً واحد آئی ڈی اور جی2بی خدمات کے لئے ڈجیٹل پلیٹ فارم کا اہتمام۔

ایف آئی سی سی آئی کی مینوفیکچرنگ کمیٹی کے چیئر مین پونیت ڈالمیا نے اعتماد کی کمی دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کاروبار کے طریقے کو آسان بنائے جانے کے لئے کہا۔اجلاس میں ڈی آئی پی پی کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب اتل چترویدی ، ایف آئی سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری سنجے بارو اور ایف آئی سی سی آئی ڈائریکٹر جنرل دلیپ چنائی بھی موجود تھے۔

اجلاس کے اختتام پر صنعتوں کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ چلا ، جس کی نظامت ایف آئی سی سی آئی کے ایس جی ڈاکٹر سنجے بارو نے کی۔ جنہوں نے صنعتوں کی خواہشات اور تشویشات کو اجاگر کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More