31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنوری ، 2018 ء مہینے کے لئے جی ایس ٹی کے تحت مالیے کی وصولیابی 86318 کروڑ روپئے رہی

Urdu News

نئی دلّی ، جی ایس ٹی کے تحت مالیے کی کُل  وصولیابی: جنوری، 2018 ء کے لئے  جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کرنے کی  آخری تاریخ 20 فروری ، 2018ء تھی  ۔  جنوری ، 2018 ء کے لئے جی ایس ٹی کے تحت  مالیے کی کُل وصولیابی ( جنوری  / فروری میں  25 فروری  ، 2018 ء تک کی وصولیابی)  86318 کروڑ روپئے رہی ۔  اب تک یعنی 25 فروری ، 2018 ء تک  1.03 کروڑ ٹیکس دہندگان  کی اندراج  کیا گیا ہے ۔  ان میں 17.65  لاکھ ڈیلروں کو  کمپوزیشن کے طور پر   رجسٹر کیا گیا ہے ۔

          ان میں سے 1.23 لاکھ ڈیلروں نے کمپوزیشن اسکیم  سے باہر  رہنے  کا فیصلہ کیا  اور اس طرح یہ  با ضابطہ ٹیکس ادا کرنے والے بن گئے ۔ اس طرح 25 فروری  ، 2018 ء تک 16.42 لاکھ    کمپوزیشن ڈیلر موجود ہیں ، جنہیں  ہر سہ ماہی پر  ریٹرن داخل کرنے پڑتے ہیں ۔  باقی  87.03 لاکھ ٹیکس دہندگان کو  ہر مہینے ریٹرن داخل کرنے کی ضرورت ہے ۔

          جنوری ، 2018 ء مہینے کے لئے 25 فروری ، 2018 ء تک  57.78 لاکھ  جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن فائل کئے گئے ۔ یہ   ٹیکس دہند گان کی کُل پیداوار کا 69 فی صد ہے ، جنہیں ہر مہینے ریٹرن داخل کرنے پڑتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More