نئی دہلی، وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت کام کرنے والی ‘اےزمرے کی مرکزی نورتن کمپنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) نے وزارت کے ساتھ مالی سال 18-2017 کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس سالانہ مفاہمت نامے پر وزارت دفاع کی جانب سے سیکریٹری ( دفاعی پیداوار) جناب اشوک کمار گپتا اور بی ای ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایم وی گوتما نے دستخط کئے۔
آپریشنز سے حاصل ہونے والے مالیہ کا تخمینہ 9 ہزار کروڑ رکھاگیا ہے ۔ آپریشنز سے مالیہ کو ہونے والےآپریٹنگ منافع کا نشانہ 14 فی صد اور اوسط نیٹ ورک کے پی اے ٹی کا نشانہ 15 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔