37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیجیٹل انڈیا کومضبوط کرنے کے لئے ڈاک محکمہ کو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہئے: روی شنکر پرساد

Urdu News

نئی دہلی، جموں و کشمیر کے سری نگر میں 29 جولائی سے لے کر31 جولائی 2019ء تک سالانہ ہیڈز آف

سرکلز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 100 دنوں کا کارروائی منصوبہ اور ایک پانچ سالہ ویژن اختیار کیا گیا، تاکہ محکمہ ڈاک کو وزیر اعظم کے ‘‘نیو انڈیا اقدام سے جوڑا جاسکے۔

کانفرنس میں جو چند اہم فیصلے کئے گئے وہ درج ذیل ہیں:

  1. بنیادی ڈھانچے کے طور پر دیہی علاقوں میں 1.29 لاکھ سمیت 1.55 لاکھ ڈاک دفاتر کے ڈیجیٹل نیٹ ورک سے فائدہ اٹھانا ، تاکہ ملک میں ای –کامرس ، ای –گورننس اور مالی شمولیت کی مدد کی جاسکے۔
  2. دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ ٹائر IIاور ٹائرIIIکے قصبوں میں ای –کامرس صنعت کی رسائی کی توسیع کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا  اور اس کے لئے 190پارسل مراکز ، 80 نوڈل ڈیلیوری سینٹرز اور پین انڈیا روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سرمایہ کاری کی جائے۔
  3. غیر ملکی ڈاک دفتروں اور زر مبادلہ کے دفاتر کے نیٹ ورک کی توسیع کرکے ایس ایم ای کے زیر اثر برآمداتی صنعت کا راستہ ہموار کرنا ، جہاں اِن ہاؤس کسٹم کلیئرنس کی سہولت دستیاب ہوگی۔
  4. ڈاک دفتروں میں بینک کاری ، ریمیٹنس ، انسورنش ، ڈی بی ٹی، بل اور ٹیکس کی ادائیگیوں وغیرہ جیسی شہریوں سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے  کامن سروس سینٹر کے ساتھ شراکت داری۔
  5. ایم ای اے کے مینڈیٹ کے مطابق ملک کے تمام خواہش مند اضلاع میں پاسپورٹ سیوا کیندر کھولنا۔
  6. ڈاک دفتروں میں 13,352آدھار اندراج اور اَپڈیشن مراکز کے نیٹ ورک کا استحکام ، جس میں صارفین کی سہولت کے لئے وقت  لچکدار ہو۔
  7. مقامی زبانوں میں  بھرتی امتحانات منعقد کرانا ، تاکہ محکمہ جاتی اور گرامین ڈاک سیوک ورک فورس کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔
  8. انڈیا پوسٹ پے منٹس بینک (آئی پی پی بی)کو ایک اسمال فائننس بینک (ایس ایف بی) میں بدلنا ، تاکہ   افراد اور ایس ایم ای کو گھر گھر مائیکرو کریڈٹ فراہم کیاجاسکے۔
  9. 100 دنوں کے اندر آئی پی پی بی کے لئے ایک کروڑ کھاتوں کے سنگ میل کے ہدف کو پورا کرنا۔
  10. محکمہ کے پوسٹل لائف انسورنش اور رورل پوسٹ لائف انسورنش کاروبار کی تشکیل نو کرکے اسے ایک مکمل طورپر ضابطہ بند اسٹریٹیجک بزنس یونٹ (ایس بی یو)میں بدلنا ،جس کا اندراج آئی آر ڈی اے کی ضرورت کے مطابق ایک کمپنی کی حیثیت سے کیا جائے۔

مواصلات کے وزیر جناب روی شنکر پرساد نے ایک ویڈیو کانفرنس میں افسران سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے نیو انڈیا کی حمایت سے متعلق محکمہ کے عزم کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے محکمہ کے تمام افسران سے اپیل کی کہ وہ تبدیلی لانے کے لئے اصلاحات کرنے اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بارے میں تمام سطحوں پر سوچیں۔خصوصی طورپر مرکزی وزیر نے ہیڈز آف سرکلز سے کہا کہ وہ شہریوں سے متعلق خدمات کے لئے آرٹیفیشل انٹلی جنس ، آئی او ٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ اختیار کرکے ڈیجیٹل انڈیا کو مضبوط کرنے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔ملک میں آنے والی بہت ساری اسٹارٹ اَپ کمپنیاں ملک کے لئے مفید ہیں، جن کی تعاون کی ضرورت ہے۔اپنے اختتامی بیان میں مرکز ی وزیر نے مہاتما گاندھی کے ‘‘خط’’ کے طاقتور استعمال کا ذکر کیااور کہا کہ بابائے قوم کے ساتھ ڈاک محکمہ کی وابستگی کی یاد میں محکمے کو 2؍اکتوبر 2019؍ کو ان کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مناسب خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More