22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرکاش جاوڈیکر نے آر یو ایس اے کے پورٹل اور موبائل ایپ کا افتتاح کیا

Prakash Javadekar launches Portal and Mobile App of RUSA
Urdu News

نئی دہلی، انسانی  وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر

نے آج نئی دہلی میں راشٹریہ اچّتر شکشا ابھیان (آر یو ایس اے) کے مثالی اور انوکھے  پورٹل اور موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ راشٹریہ اچّتر شکشا ابھیان اور موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ راشٹریہ اچّتر شکسا ابھیان  انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کی نگرانی کے تحت ایک ادارہ ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ہماری حکومت کی پرائمری کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم تعلیم کا معیار بہتر نہیں بنائیں گے ہم اچھے شہری اور اہل لوگ تیار نہیں کرسکیں گے لہذا تعلیمی شعبے میں معیار کو بہتر بنانا ہماری کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ ایک مثالی پروگرام ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ایک تجربہ بھی ہے جہاں ہم نے راشٹر اچّتر شکشا ابھیان کے تحت 14 ریاستوں میں پیدا کردہ 17 سہولتوں  کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکار مزید بہترین لانے کے لئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرے گی۔ آر یو ایس اے کی سوچ کے تحت تعلیم کا معیار ریسرچ لیب بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناکر اسمارٹ کلاس رومز اور دیگر مختلف پروگرام تیار کرکے اونچا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر یو ایس  اے ایک کامیاب ادارہ ہے۔

جاوڈیکر نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران اس کے لئے 28 سو کروڑ روپے جاری کئے ہیں اور ماڈل کالجوں میں بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ ہم نے اس سال کے بجٹ میں 1300 کروڑ روپے بھی فراہم کئے ہیں کیونکہ یہ پہلی بار ہورہا ہے۔ اس لیے ہم کو امید ہے کہ اعلی تعلیم کو بڑھانے کی سمت میں یہ اسکیم زبردست طور پر کامیاب ہوگی۔ جناب جاوڈیکر نے ایک کتابچہ ڈیجیٹل لانچ آف پروجیکٹ بھی جاری کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More