33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیٹ میں ریزوریشن کے زمرے کیلئے رعایت

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے یوجی سی نیٹ (این ای ٹی) امتحان کیلئے نتائج کے اعلان کے واسطے نئے اہلیتی معیار کا اعلان کیا ہے۔

یوجی سی نیٹ  کے  ایسے سرفہرست 6 فیصد امیدار جنہوں نے تینوں پیپرز دیئے ہوں اور عام زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے معاملے میں مجموعی طور پر کم ازکم 40 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں اور درج فہرست ذاتوں؍ درج فہرست قبائل؍ دیگر پسماندہ طبقوں (نان کریمی لیئر) ؍  دویانگ زمرے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے معاملے میں کم از کم 35 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں، نیٹ کیلئے  اہل قرار دیئے جائیں گے اور وہ حکومت ہند کی موجودہ ریزرویشن پالیسی کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کیلئے اہل ہوں گے۔

 اسسٹنٹ پروفیسر کی اہلیت کیلئے  نیٹ کے وسطے اہل قرار دیئے جانے والے کُل امیداواروں میں سے، جن امیدواروں نے جونیئر ریسرچ فیلو (جے آر ایف) کیلئے درخواست دی ہے، ان پر جے آر ایف کیلئے غور کیا جائے گا۔ حکومت ہند کی موجودہ ریزوریشن پالیسی پر عمل کرتے ہوئے دستیاب فیلو شپزدی جائیں گی۔

یہ بات وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل  ڈاکٹر مہندرناتھ پانڈے نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More