36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راجناتھ سنگھ نے نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری سوسائٹی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے  آج یہاں نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) سوسائٹی کی 42ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں سال 14-2015 اور 16-2015 کیلئے این ایم ایم ایل سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ آرڈیٹڈ اکاؤنٹس کو منظوری دی۔ میٹنگ کے دوران متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں میوزیم کا اپگریڈیشن اور جدید کاری، دستاویزات کی ڈجیٹل کاری، علاقائی زبانوں میں کتابوں کاحصول اور سابق وزرا اعظم سے متعلق ایک میوزیم کا قیام شامل ہے۔

سالانہ جنرل باڈی میٹنگ سے اپنے خطاب میں جناب راجناتھ سنگھ نے جوکہ این ایم ایم ایل سوسائٹی کے نائب صدر بھی ہیں ، کہا کہ سابق وزرا اعظم سے متعلق جس میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ ہے اسے  این ایم ایم ایل سوسائٹی ایک مثال کے طور پیش کریگی۔اور اس میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ایک حقیقی تجربہ کا احساس ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ این ایم ایم ایل نے ایک اہم ڈجیٹل کاری پروگرام کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور اس کا پہلا مرحلہ اپگریڈیشن اور جدید کاری کا پروگرام ہے جو جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

این ایم ایم ایل سوسائٹی کے جن اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں امور خارجہ کے وزیر مملکت جناب ایم جے اکبر ، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر جناب ملیکار ارجن کھڑگے ، اراکین  پارلیمنٹ ڈاکٹر کرن سنگھ اور جناب سوپن داس گپتا ، جواہر لعل نہرو میوریل ریفنڈ کے نمائندہ جناب جے رام رمیش ، آئی سی سی آر کے صدر پرووفیسر لوکیش چندرا ، پرسار بھارتی کے چیئرمین ڈاکٹر اےسوریہ پرکاش، یو جی سی کے چیئرمین ڈاکٹر وی ایس چوہان ، جناب ٹی این چترویدی ، جناب ایم کے رسگوترا ، جناب نتن دیسائی ، ڈاکٹر بی پی سنگھ، پروفیسر نین جوت لاہری، پروفیسر ادایون مصرا اور جناب اے جی کے مینن ، شامل ہیں۔این ایم ایم ایل کے ڈائریکٹر جناب شکتی سنہا نے نظامت کے فرائض انجام دیے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More