26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیل کود کے قومی ایوارڈ 2017

राष्‍ट्रीय खेल पुरस्‍कार 2017
Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔کھیل کود میں مہارت کے اعتراف  اور اس کے صلے میں ہر سال کھیل کود کے قومی انعامات دیے جاتے ہیں۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کسی کھلاڑی کی طرف سے کھیل کود کے میدان میں قابل دید اور سب سے زیادہ غیرمعمولی کارکردگی کے صلے میں چار سال میں ایک بار دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ  لگاتار غیرمعمولی کارکردگی پیش کرنے پر چار سال میں ایک بار دیا جاتا ہے۔ دروناچاریہ ایوارڈ کوچ کو دیا جاتا ہے جنہوں نے باوقار بین الاقوامی کھیل  مقابلوں میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑی تیار کیے ہوں۔ دھیان چند ایوارڈ کھیلوں کی ترقی کے شعبے میں زندگی بھر کی خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔

اس سال ان انعامات کیلئے بڑے پیمانے پر نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں جن پر چیدہ کمیٹی نے غور کیا۔ یہ چیدہ کمیٹی سابق اولمپیائی کھلاڑی ارجن ایوارڈ کے حامل دروانا چاریہ ایوارڈ یافتہ دھیان چند ایوارڈ یافتہ کھیلوں سے متعلق صحافیوں / ماہرین / کمنٹیٹرس  اور کھیلوں سے متعلق انتظامیہ کی شخصیتوں پر مشتمل ہے۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ اور ارجن ایوارڈز  کی چیدہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس سی کے ٹھکّر ہیں (جو بھارت کے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور ہماچل اور بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں) دروناچاریہ ایوارڈ  اور دھیان چند ایوارڈز کی چیدہ کمیٹی  کی قیادت جناب پلیلا گوپی چند کررہے ہیں ۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور چھان بین کے بعد حکومت نے مندرجہ ذیل کھلاڑیوں / کوچوں / تنظیموں کو انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • راجیو گاندھی کھیل رتن 2017
نمبر شمار انعام پانے والوں کا نام شعبہ
1 جناب دیوندر پیرا ایتھلیٹ
2 جناب سردار سنگھ ہاکی

(ii)        درونا چاریہ ایوارڈ 2017

نمبر شمار انعام پانے والوں کا نام شعبہ
1 مرحوم ڈاکٹر آر گاندھی ایتھلیٹکس
2 جناب ہیرانند کٹاریا کبڈی
3 جناب جی ایس ایس وی پرساد بیڈن منٹن (زندگی بھر کی خدمات
4  جناب برج بھوشن موہنتی مکے بازی (زندگی بھر کی خدمات)
5 جناب پی اے رافیل ہاکی (زندگی بھر کی خدمات)
6 جناب سنجوئے چکرورتی شوٹنگ (زندگی بھر کی خدمات)
7 جناب روشن لال کشتی (زندگی بھر کی خدمات)

(iii)       ارجن ایوارڈ 2017

نمبر شمار انعام پانے والوں کا نام شعبہ
1 محترمہ وی جے سریکھا تیراندازی
2 محترمہ خوشبیر کور ایتھلیٹکس
3 جناب اروکیا راجیو ایتھلیٹکس
4 محترمہ پرسانتھی سنگھ باسکٹ بال
5 صوبیدار لیشرام دیبیندرو سنگھ مکے بازی
6 جناب چتیشور پجارا کرکٹ
7 محترمہ ہرمنپریت کور کرکٹ
8 محترمہ اوئینم بیم بیم دیوی فٹبال
9 جناب ایس ایس پی چورسیا گولف
10 جناب ایس وی سنیل ہاکی
11 جناب جسویر سنگھ کبڈی
12 جناب پی این پرکاش شوٹنگ
13 جناب اے املراج ٹیبل ٹینس
14 جناب ساکیت میننی ٹینس
15 جناب ستیہ ورت کادیان کشتی
16 جناب مریپّن پیرا ایتھلیٹ
17 جناب ورون سنگھ بھاٹی پیرا ایتھلیٹ

(iv)       دھیان چند ایوارڈ

نمبر شمار نام (ایس / شری) شعبہ
1 جناب بھوپندر سنگھ ایتھلیٹکس
2 جناب سید شاہد حکیم فٹبال
3 محترمہ سمارائی ٹیٹے ہاکی

یہ انعامات صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں 29 اگست 2017 کو راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیے جائیں گے۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ پانے والوں کو ایک تمغے  اور ایک توصیف نے کے علاوہ 7.5 لاکھ روپئے کا نقد انعام  دیا جائے گا۔  ارجن ، دروناچاریہ اور دھیان چند ایوارڈ پانے والوں کو سرٹیفکیٹ  اور 5-5 لاکھ روپئے کی نقد رقم دی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More