30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی یوم قانون کے موقع پر قانون و انصاف کے ویزر مملکت پی پی چودھری کا اظہار خیال

Urdu News

نئی دہلی۔ قانون و انصاف اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب پی پی چودھری نے قومی یوم قانون کے موقع پر کہا کہ ہم اس بات کا جشن منا رہے ہیں کہ ہم نے آئین اپنانے کے 68 سال مکمل کرلیے ہیں۔ یوم آئین ہماری جمہوریت میں عدلیہ کے رول کو قبول  کرنے کا مناسب ترین موقع ہے۔

عدالتوں  کو وہ طاقت جو الیگزینڈر ہیملٹن نے کہا تھا ’’تلوار کی طاقت یا پرس کی طاقت ‘‘ حاصل نہیں ہے۔ انہین پولیس اختیار سے طاقت حاصل نہیں ہوتی لیکن انہیں انے فیصلوں سے اخلاقی اتھارٹی حاصل ہوتی ہے، غیر مقبول فیصلوں کا بھی احترام کیا جاتا ہے چونکہ عدلیہ کو اخلاقی اتھارٹی کا بہترین ضامن تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں عدلیہ کو درپیش مسائل اور عدلیہ کو اپنی اخلاقی اتھارٹی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مووں اور جائز جمہوری ادارہ کے طور پر قائم رہنے سے متعلق ضروری امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

مجھے یقین ہے کہ جو تبادلۂ خیال کیا جائے گا ان سے ہمیں آئینی قدروں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More