37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کا ہندستانی دورہ

Urdu News

نئی دہلی، 22 فروری / چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کا ایک 15 رکنی وفد ان دنوں ہندستان کے پانچ روزہ دورہ پر ہے ۔ یہ وفد 26 فروری تک ہندستان میں رہے گا۔ وفد کی قیادت میجر جنرل زہاؤ جن سونگ کررہے ہیں جو ہیڈ کوارٹر ویسٹرن تھیٹر کمانڈ چھین ڈو چین کے اسٹاف کے نائب سربراہ ہیں۔

اپنے پروگرام کے مطابق یہ وفد نئی دہلی کے علاوہ آگرہ اور کولکتہ جائے گا ۔ چینی وفد نے کل فوجی ہیڈکوارٹر نے سرحد معاملات سے ہندستانی فوج کے سینئر افسروں سے ملاقات کی تھی۔ دونوں فریقوں نے بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کے فروغ اور ترقی کے لئے سرحد پر امن اور بھائی چارگی ضروری ہے۔ دونوں وفد کے لیڈروں نے مستقل باہمی تبادلوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور اضافی سرحدی عملے کی میٹنگ پوائنٹس پر بات چیت کی۔ یہ دورہ دونوں فوجوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مصروفیات کا سلسلہ ہے۔ ویسٹرن تھیٹر کمانڈر جنرل ز اہو زونسکی نے دسمبر 2016 میں ہندستان کا دورہ کیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More