30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریکارڈ رکھنے والی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ صارفین کے لئے کا ر کردگی میں بہتری

Urdu News

نئی دہلی۔ ملک میں صارفین کی زیادہ امور میں آ مدنی کی سیکوریٹی کو محفوظ بنا نے کی خاطر حکومت ہند نے پینشن سیکٹر کے لئے پینشن فنڈ ریگو لیٹری اور ترقیا تی اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے )قائم کیا ہے ۔ پی ایف آر ڈی اے نیشنل پینشن نظام (این پی ایس) میں عملی کا ر کر دگی کو بہتر اور آ سان بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً اقدامات کر تی رہتی ہے ۔ اس سلسلے میں 30 جون 2017 کو ختم ہو نے والی سہ ما ہی کے دوران ریکارڈ رکھنے والی مرکزی ایجنسیوں جیسے این ایس ڈی ایل ، ای حکمرانی انفراسٹرکچر لمیٹیڈ اور کا روی کمپیوٹر شیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے مختلف کا ر کردگی کا اجرا کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے فائدے کے لئے کا ر روائی کو آسان بنا یا جا سکے ۔ اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

این ایس ڈی ایل، ای حکمرانی انفراسٹرکچر لمیٹیڈ 

نمبر شمار کارکردگی تفصیل اجرا کی تاریخ
1 سالانہ انجماد صارفین کے کھاتے کو کسی بھی ما لی سال میں کم از کم 500 روپئے کے تعاون پر غیر منجمد کیا جا ئے گا ۔ صارفین عام عمل کے ذریعے یعنی کسی پی او پی یا کے این پی ایس کے ذریعہ تعاون کر سکیں گے 4 اپریل 2017
2 این پی ایس موبائل ایپ، آدھار سے منسلک کرنا صارفین موبائل ایپ کا استعمال کر تے ہو ئے این پی ایس کھاتے کو اپنے آدھار سے منسلک کر سکیں گے 4 اپریل 2017
3 این پی ایس موبائل ایپ، کیپچا کے ذریعہ تعاون موبائل ایپ میں صارفین کے لئے متبا دل موجود ہے کہ وہ ایپ میں لا گ ان کئے بغیر کیپچا کے ذریعہ تعاون کر سکتے ہیں ۔ 4 اپریل 2017
4 این پی ایس موبائل ایپ، او ٹی پی کا استعمال کر تے ہو ئے نیا پاسو رڈ ڈالنا اب صارفین او ٹی پی کے ذریعہ مو بائل ایپ کا استعمال کر کے اپنا نیا پا سورڈ ڈال سکتے ہیں ، یہ متبا دل خفیہ سوال کا استعمال کر تے ہو ئے دو بارہ پا سورڈ سیٹ کر نے کے علا وہ ایک اور متبادل ہے 4 اپریل 2017
5 اسکیم کی ترجیح میں تبدیلی اب صارفین (جس میں حکومت شامل نہیں ہے) کو یہ سہو لت حاصل ہو گی کہ وہ ایک ما لی سال کے دوران ایک مرتبہ پی ایف ایم میں تبدیلی کر سکتے ہیں جب کہ سر ما یہ کا ری کے متبا دل کے ساتھ ساتھ اثاثوں کے الاٹمنٹ کی شرح کے لئے دو بار تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ 4 اپریل 2017
6 این پی ایس موبائل ایپ، درجہ 2 ، رقم نکا لنا صارفین اب موبائل ایپ کا استعمال کر تے ہو ئے این پی ایس کے تحت درجہ 2 کے کھا تے سے رقم نکا ل سکتے ہیں اور یہ فنڈ سی آر اے میں درج شدہ صارفین کے بینک کھاتے کو منتقل کیا جا سکتا ہے 8 اپریل 2017
7 الگ الگ سی آر اے کے درمیان انٹر پورٹیبلیٹی اب صا رفین کے پاس یہ متبادل ہو گا کہ وہ کسی بھی سی آر اے کے ساتھ کھاتا کھول سکتے ہیں ، صارفین سال میں ایک مرتبہ اپنی پسند کے سی آر اے کا ایک بار انتخاب کر سکتے ہیں ۔منتخب شدہ سی آ ر اے ،این پی ایس کے تحت منتقلی کی درخواست میں تعاون کر ے گا ۔ 15 اپریل 2017
8 ادائیگی کا نیا طریقہ۔ بل ڈیسک صارفین کے ذریعہ آن لا ئن تعاون کر نے میں آ سانی کے لئے ای این پی ایس میں ، ایس بی آ ئی کے ای ۔پے کے ساتھ ساتھ بل ڈیسک کو بھی ادائیگی کے دوسرے متبادل کے طور پر مربوط کیا گیا 4 مئی 2017
9 این پی ایس موبائل ایپ، ہندی میں موبائل ایپ کو 2 زبانوں میں تیار کیا گیا ہے تاکہ این پی ایس کے صارفین کو آ سانی ہو سکے ۔ 15 اپریل 2017
10 لین دین کا اسٹیٹمنٹ۔ دیکھنا اب صارفین اپنے لین دین کی تفصیل سی آ ر اے ،این پی ایس ، لائٹ

ویب سائٹ کے ذریعے دیکھ سکیں گے (www.npslite-nsdl.com).

7 جون 2017
11 این پی ایس موبائل ایپ۔ توسیع ایپ میں ‘‘رممبر پران’’ شامل کیا گیا ہے ۔ اب صارفین کو ہر مرتبہ لا گ ان کر تے ہو ئے 12 عددی پران ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی 8 جون 2017
12 این پی ایس موبائل ایپ۔ این پی ایس لائٹ/اے پی وای این پی ایس ریگو لر کی طرح مو بائل ایپ این پی ایس لائٹ /اے پ وای صارفین کے لئے بھی متعا رف کرا ئی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں این پی ایس لا ئٹ / اے پی وای کے صارفین کے لئے مندر جہ ذیل خصوصیات شروع کی گئی ہیں :

1۔ ہولڈنگ کا اسٹیٹمنٹ

2۔لین دین کا اسٹیٹمنٹ (پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ)

3۔ صارفین کی تفصیلات کو دیکھنے  کی سہولت

4۔آخری تین تعاون کی تفصیلات

17 جون 2017
13 شکایات ۔ توسیع این پی ایس لا ئٹ کے تحت صارفین کو شکا یات کے بندو بست کے مرکزی نظام (سی جی ایم ایس)میں سی آر اے / نوڈل افسر/ این پی ایس ٹرسٹ کے خلاف شکا یت کر نے کی سہولت حاصل ہے ۔ 23 جون 2017
14 ای این پی ایس ۔ سروس ٹیکس کی جگہ جی ایس ٹی نافذ موجودہ سروس ٹیکس کی جگہ جی ایس ٹی نا فذ کیا گیا ہے :

1۔ رسید پر جی ایس ٹی کا لیول لگا ہو گا اور اس میں 18 فیصد کے حساب سے جی ایس لگے گا ۔

2۔ ادائیگی  کے طریقے پر لیول /متن میں 15 فیصد سروس ٹیکس کی جگہ 18 فیصد جی ایس ٹی لگا یا جا رہا ہے ۔

3۔ ای این پی ایس میں آن لا ئن ادائیگی کے طریقۂ کار سے اگلی ادائیگی پر سروس ٹیکس کی جگہ اب جی ایس ٹی لیا جا ئے گا ۔

30 جون 2017

کاروی کمپیوٹر شیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ 

نمبر شمار کارکردگی تفصیل اجرا کی تاریخ
1 موبائل ایپ این پی ایس صارفین کے لئے ، جن کا اندراج کاروی سی آر اے کے ساتھ ہے ،موبائل ایپ موجود ہے ۔ صارفین گوگل پلے اسٹور سے ‘‘این پی ایس ایس بائی کا روی ۔ سی آر اے ’’ کے نام سے این پی ایس موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ 13 اپریل 2017
2 ای ۔ دستخط ایسے صارفین کے لئے جو آدھار کی تصدیق کو استعمال کر تے ہو ئے ای این پی ایس کے ذریعے اپنا اندراج کرا رہے ہیں ، ای۔ دستخط کی سہولت دی گئی ہے اور یہ اب صارفین کے لئے دستیاب ہے ۔ 21 اپریل 2017
3 سی جی ایم ایس مندرجہ ذیل سہولیات شروع کی گئی ہیں:

1۔ اگر صارفین کو اکائی کے ذریعہ کسی پریشانی کا پیش کیا گیا حل پر اطمینان نہیں ہے تو وہ اپنی شکا یت این پی ایس ٹرسٹ سے کر سکتا ہے 2۔ اگر صارفین کی شکایت کو 30 روز کے اندر دور نہیں کیا گیا تو وہ این پی ایس ٹرسٹ سے رجوع کر سکتا ہے ۔

29 اپریل 2017
4 ایس ایم ایس/ ای ۔ میل صارفین کو اس بات سے مطلع کیا جا ئے گا کہ سی آ ر اے کے ذریعہ پران کٹ روانہ کر دی گئی ہے 29 اپریل 2017
5 مسڈ کال سروس صارفین اب این پی ایس کھاتے میں اپنی بقایا رقم کے بارے میں معلومات حاصل کر نے کے لئے اپنے رجسٹرڈ مو بائل نمبر سے 9212993399 نمبر پر مسڈ کال دے کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ 26 مئی 2017
6 موبائل ایپ لاگ ان کے علا وہ اب آن لائن تعاون کر نے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس معاملے میں صارفین کی تفصیلات کی او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کی جا ئے گی اور ادائیگی کی اجازت دی جا ئے گی ۔ 26 مئی 2017
7 موبائل ایپ فی الحال کار وی سی آر اے صارفین کے لئے انڈرائیڈ استعمال کر نے والوں کو ہی موبائل ایپ دستیا ب ہے ۔ اب آ ئی او ایس استعمال کر نے والوں کے لئے بھی مو بائل ایپ دستیاب کرا ئے جا ئیں گے ۔

موبائل ایپ کے ذریعہ مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کی جا ئیں گی :

1۔ اپنے پروفائل کی تفصیلات دیکھیں

2۔ موجودہ ہو لڈنگ کی تفصیل دیکھیں

3۔ رجسٹرڈ ای ۔ میل آ ئی ڈی پر لین دین کا اسٹیٹمنٹ  حاصل کریں

4۔ رابطے کی تفصیلات جیسے ٹیلی فون ، موبائل نمبر اور ای ۔ میل آ ئی ڈی میں تبدیلی

5۔ پاسورڈ میں تبدیلی کی سہولت

6۔ آخری پانچ عطیات کے بارے میں تفصیلات دیکھیں

7۔ این پی ایس درجہ 1 کے ساتھ ساتھ درجہ 2 کے کھا تے میں تعاون

8۔ اسکیم کی ترجیح میں تبدیلی

9۔ ایک ہی درجے میں منتقلی کی درخواست (درجہ 2 سے درجہ 1 میں)

10۔ درجہ 2 میں رقم نکا لنے کی درخواست

11۔ آدھار کا استعمال کر تے ہو ئے پتہ میں تبدیلی

12۔ شکایت / پوچھ تاچھ

13 ۔ نیا پاسورڈ

14۔ لاگ ان کئے بغیر آ ن لا ئن تعا ون

31 مئی 2017
8 انٹرو پیرا بی لیٹی دونوں سی آر ایس کے درمیان انٹرو پیرا بی لیٹی کو نا فذ کیا گیا ہے ۔ ایک سی آر اے سے دوسرے سی آ ر اے میں کا ر پوریٹ صارفین کی منتقلی کے لئے تبدیلی کو دستیاب کرا یا گیا ہے ۔ 5 جون 2017
9 جی یو آ ئی صارفین کے لئے زیادہ آسان بنا نے کے خاطر ‘‘جنریٹ / ری سیٹ/پاسورڈ’’ کی پوزیشن اور لیول کو تبدیل کیا گیا ۔ 30 جون 2017
10 جی یو آ ئی مندرجہ ذیل پیغامات میں سروس ٹیکس کو تبدیل کر کے جی ایس ٹی لکھا گیا ہے :

1۔ ادائیگی کے طریقوں میں ای این پی ایس جیسے طریقوں کے ذریعہ لین دین میں چارجز 18 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگا ئی گئی ہے (پی جی ایس پی کی تصدیق کی بنیاد پر )

2۔ سروس ٹیکس کی جگہ جی ایس ٹی کے چارجز کے متعلق ای۔ دستخط پیغام میں تبدیل

30 جون 2017
11 محدود رسائل (لاگ ان کے بغیر) محدود رسائل کو دیکھنے کے لئے سی آر اے نظام میں لنک دستیاب کرا یا گیا ہے جس میں صارفین / نوڈل افسر ،سی آر اے نظام میں لا گ ان کئے بغیر مختلف درخواستوں کی موجودہ صورت حال کو چیک کر سکتا ہے ۔

مندرجہ ذیل درخواستوں پر غور کیا جا سکتا ہے :

1۔ صارفین کے رجسٹریشن کی صورت حال

2۔ پران کٹ کی روانگی

3۔ عطیات کی صورت حال

4 شکا یات کی صورت حال

5 رقم نکا لنے کی صورت حال

30-Jun-17

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More