32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘بھارت پرو’ کی تقریب نے حب الوطنی کا ماحول پیدا کر دیا ہے اور ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو فروغ دیا ہے

Urdu News

نئی دہلی: دلّی کے لال قلعہ میں 26 سے 31 جنوری 2018 تک حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ‘بھارت پرو’ تقریب نے حب الوطنی کا ماحول پیدا کررہا  ہے اور ملک کے ثقافتی تنوع کو فروغ دے رہا ہے ۔ بڑی تعداد میں لوگ یہاں آ رہے ہیں۔ اس ‘پرو’ میں داخلہ مفت ہے اور عام لوگوں کے لیے دوپہر 12 بجے سے رات کے 10 بجے تک کھلا ہے ۔ تاہم داخلے کے لیے شناختی کارڈ ضروری ہے۔

آج فوج ،  فضائیہ اور بحریہ نے اسٹیٹک بینڈ  پیش کیے اور فوج نے ڈائنامک بینڈ کی نمائش کی۔ چنڈی گڑھ کے فنکاروں نے کلاسیکی موسیقی کا پروگرام پیش کیا ۔ گجرات کے فنکاروں نے گربا راس پیش کئے ، بہار کے فنکاروں نے پرینے سوتر پیش کیے جبکہ مدھیہ پردیش کے فنکاروں نے بڑھائی ، راجستھان کے فنکاروں نے صحریاس، گیر اور چکری پیش کیے ۔ آخر میں نارتھ زون کلچرل سینٹر (این زیڈ سی سی ) کے فنکاروں نے پین ہندوستان کی بنیاد پر رقص پیش کیے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More