38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حوصلہ مند کاروباری لیڈروں کو شمولیت کا کلچر تعمیر کرنا ہوگا:نائب صدر جمہوریہ

Aspiring Business Leaders should to build a culture of Inclusiveness Vice President
Urdu News

نئی دہلی؍، بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈ و نے کہا کہ آرزومند کاروباری لیڈروں کو شمولیت والا کلچر تعمیر کرنا چاہئے اور اپنے عمل کو ایسی سمت دینی چاہئے جس سے ان لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر پڑے، جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ وہ آج پنجاب کے موہالی میں انڈین اسکول آف بزنس کے کیمپس میں منعقد آئی ایس بی لیڈر شپ سمٹ 2017 کے پندرہویں ایڈیشن کے افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سمٹ کا موضوع ہے ‘‘آنے والے کل میں تبدیلی:مستقبل کو سلجھانا’’۔اس موقع پر پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب وی پی سنگھ بدنورے، شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہااور پنجاب حکومت نے صحت و خاندانی بہبود کے وزیر جناب برہم مہندرا بھی موجود تھے۔

نائب صدر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی نابرابری اور ہماری آبادی کے کچھ طبقوں کی عدم شمولیت تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان رجحانات کے بارے میں چوکس رہنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ ہم شمولیت والے کلچر کی تعمیر کریں۔ انہوں نے آئی ایس بی کے طلباء کو مشورہ دیا کہ گاندھی جی ، ڈاکٹر امبیڈکر اور دین دیال اپادھیائے جی نے جس انتودیہ طریقہ کا ر کی وکالت کی تھی ہم اسے اپنے رہنما اصول بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو ان لوگوں کی آواز بھی سننی چاہئے ، جن کی آواز بہت کمزور ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلباء کو کچھ نیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختراعات ، دوسروں سے ہٹ کر سوچنا ، معلومات کی رسائی اور دنیا بھر سے اچھی چیزیں حاصل کرنا ہمارے ملک کے لئے بہت اہم ہوگا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ جسمانی ، مادی ا ور دانشورانہ دولت بناتے وقت اخلاقیات کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گاندھی جی کی بات اپنے ذہن میں رکھنی چاہئے جو انہوں ذریعے اور حصول کے بارے میں کہی تھی۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اسے عام طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ بات عالمی بینک نے اپنے 2017 کے جائزے میں بھی کہی ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے ۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زیادہ آبادی کے فائدے کا پوری طرح استعمال کریں ، کیونکہ ہمارے ملک کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اب تک ملک نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ اس پر بجا طور پر فخر کرتا ہے ، لیکن کل کا بھارت ایک ایسا بھارت ہونا چاہئے جو ہمارے مجاہدین آزادی کے خوابوں کی تکمیل کرے۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جو شہریوں کی زندگی معیار میں یکسر تبدیلی کرے گا۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جو جمہوریت کی اقدار کے ساتھ جئے گا اور شمولیت کو طرز زندگی بنائے گا۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جوعوام کو ، خاص طور پر قریب سے قریب تر عوام کو ترقیاتی عمل میں مرکزی مقام دے گا۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جو ہر بھارتی شہری کو اپنی صلاحیتوں کو پانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جوجہاں خواتین مردوں کے ساتھ برابر کا مواقع حاصل کریں گی۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جو ہر زمرے میں اختراعات کو فروغ دے گا۔

یہ ایک ایسا بھارت ہوگا جو اپنی لازوال کثرت اور ثقافتی وراثت کا تحفظ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی بھارت کا مستقبل ہے تو ہمیں ایسا بھارت انفرادی طورپر اور مل جل کر بنانا چاہئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More