23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سری نگر اور اودھم پور پارلیمانی حلقوں میں عام انتخابات 2019 کے دوسرے مرحلے کے تحت 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے رائے دہندگان کی تعداد میں 10.6 فیصد کا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی، عام انتخابات 2019 کے دوسرے مرحلے کے تحت  سری نگر اور اودھم پور پارلیمانی حلقوں میں  18 اپریل 2019 کو  ووٹ ڈالے جائیں گے۔  یہ دونوں  پارلیمانی حلقے  9 اضلاع پر مشتمل ہیں۔  سری نگر پارلیمانی  حلقہ (پی سی نمبر -2)  میںگاندربل ، سری نگر  اور بڈگام  اضلاع شامل ہیں،جبکہ اودھم پور پارلیمانی حلقہ ( پی سی نمبر -5 ) میں کشتواڑ  ، ڈوڈ ہ، رام بن ،  ریاسی،  اودھم پور  اور کٹھوعہ اضلاع  ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت  یہ  دونوں پارلیمانی حلقے  عام زمرے کے ہیں۔

 جموں وکشمیر کے  چیف الیکشن آفیسر  کی ویب سائٹ سے  آج  حاصل ہونے والے   اعداد وشمار کے مطابق  ان دو پارلیمانی حلقوں میں  رائے دہندگان کی کُل تعداد  2960027 ہے۔ ان میں سے  1543571  عام زمرے کےمرد  رائے دہندگان  ، 1416387  عام زمرے کی خواتین رائے دہندگان اور  69  عام زمرے کےمخنث رائے دہندگان ہیں۔ مزید برآں دوسرے مرحلے میں  21056 فوجی  ملازمین پر مشتمل رائے دہندگان اور  16528 معذور   وں  پر مشتمل رائے دہندگان ہیں۔ اس مرحلے کے لئے  کُل 4426 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

تفصیلات درج ذیل ہیں:

مرحلہ

پارلیمانی حلقہ

ضلع

عام زمرے کے مرد رائے دہندگان

عام زمرے کی خواتین رائے دہندگان

عام زمرے کے مخنث رائے دہندگان

عام زمرے کے کل جنرل رائے دہندگان

فوجی ملازمین پر مشتمل کل رائے دہندگان

کل پولنگ مراکز

 معذور افراد پر مشتمل کل رائے دہندگان

دوم

سری نگر

گاندر بل

90795

85738

01

176534

116

235

1601

سری نگر

333492

315702

10

649204

32

857

1195

بڈگام

242965

225842

15

468822

596

624

1296

کُل

667252

627282

26

1294560

744

1716

4092

اودھم پور

کشتواڑ

93695

88055

1

181751

974

376

1436

ڈوڈہ

109100

102309

21

211430

1790

350

4170

 رام بن

100211

89720

9

189940

853

310

601

ریاسی

137991

124016

1

262008

1521

441

2420

اودھم پور

180415

159670

7

340092

3520

524

2669

کٹھوعہ

254907

225335

4

480246

11654

709

1140

کُل

876319

789105

43

1665467

20312

2710

12436

مرحلہ دوم  کے تحت کل رائے دہندگان

1543571

1416387

69

2960027

21056

4426

16528

(ماخذ

– چیف الیکشن آفیسر ، جموں و کشمیر کی ویب سائٹ)

الیکشن کمیشن آف انڈیا  کی ویب سائٹ کے اعد اد وشمار سے واضح ہوتا ہے کہ  عام انتخابات 2014 میں ان دو پارلیمانی حلقوں میں  کل  2676302 رائے دہندگان تھے۔ گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں  عام  انتخابات 2019 کے دوران  رائے دہندگان کی یہ تعداد  بڑھ کر  2960027 ہو گئی ہے ۔  283725 رائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے ، جو کہ  پچھلے عام  انتخابات کے مقابلے 10.6 فیصد زیادہ ہے۔

ان دو پارلیمانی حلقوں میں  ایک دلچسپ پہلو یہ ہے  کہ  گزشتہ عام انتخابات کے دوران سری نگر پارلیمانی حلقے میں  ملک کے اندر  سب سے کم  ووٹنگ    25.86 فیصد  ریکارڈ کی گئی   تھی ، جب کہ اودھم پور پارلیمانی حلقے میں 70.95 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔

مرحلہ  دوم کے تحت الیکشن کمیشن  آف انڈیا  کی ویب سائٹ  پر دستیاب فارم 7-اے کی تفصیلات کے مطابق  سری نگر پارلیمانی حلقے میں  مختلف سیاسی پارٹیوں کے  کُل 12 امیدوار  اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔ اسی طرح اودھم پور پارلیمانی حلقے میں بھی  کُل  12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔

مرحلہ دوم کے تحت  ہر ایک پارلیمانی حلقے میں اپنی قسمت آزمانے والے امیدواروں کی  فہرست  سیاسی پارٹی کے لحاظ سے  درج ذیل ہے۔

مرحلہ

پارلیمانی حلقہ

سیاسی پارٹی

 امیدوار

 پارٹی کا نشان

تسلیم شدہ قومی وریاستی سیاسی پارٹیاں

دوم

سری نگر

بھارتیہ جنتاپارٹی

شیخ خالد جہانگیر

 کمل

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس

فاروق عبداللہ

ہل

جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی

آغا سید محسن

قلم اور دوات

جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی

عبدالرشید غنی

 سائیکل

رجسٹرڈ سیاسی پارٹیاں

جنتال دل (یونائیٹڈ)

شوکت حسین خان

 تیر

شیوشینا

عبدالخلیق بھٹ

تیر کمان

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس

عرفان رضا انصاری

 سیب

راشٹریہ جن کرانتی پارٹی

نذیر احمد لون

بیٹری ٹارچ

مانو ادھیکار نیشنل پارٹی

 نذیر حمد صوفی

 ٹوتھ برش

دیگر امیدوار

آزاد

بلال سلطان

 گیس سلینڈر

سجاد احمد ڈار

بلا

عبدالرشید بندے

 کیتلی

اودھم پور

تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیاں

بھارتیہ جنتاپارٹی

ڈاکٹر جتیندرسنگھ

 کمل

انڈین نیشنل کانگریس

 وکرم آدتیہ سنگھ

 ہاتھ

بہوجن سماج پارٹی

تلک راج بھگت

 ہاتھی

جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارتی

ہرش دیو سنگھ

 سائیکل

رجسٹرڈ سیاسی پارٹیاں

ڈوگرا سوابھیمان سنگٹھن پارٹی

 لال سنگھ

 ٹریکٹر چلاتا کسان

نورنگ کانگریس پارٹی

محمد ایوب

رکابی

شیوسینا

 میناکشی

 تیر کمان

دیگر امیدوار

آزاد

بنسی لال

 بلا

راکیش مدگل

 ناریل

شبیر احمد

 گیس سلینڈر

غریب سنگھ

 ایئرکنڈیشنر

فردوس احمد بوانی

 ٹارچ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More