40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معیار اور پیداواری کے ساتھ بڑے پیمانے پرمینو فیکچرنگ ، بھارت کو یقینی طو رپر مسابقتی بنا سکتا ہے: جناب گویل

Urdu News

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے آج فکی کے سالانہ  کنونشن اور 93ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کیا۔ جناب گویل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مینوفیکچرنگ ،معیار اور پیداواری کے ساتھ مل کر بھارت کے کئی شعبوں میں یقینی طور پر مسابقت بنا سکتا ہے ور ایک خود کفیل  بھارت کی جانب بڑھنے میں معاون ہوسکتا ہے، جو ’نیو انڈیا‘ کی اہم بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت، معیاری اور پیداواری کے پیمانے میں  بہتری سے متعلق ہے۔

جناب گویل نے کہا کہ ہم ان شعبوں کی شناخت کریں گے جہاں ہم مسابقتی ہیں اور تقابلی طور پربہتر حالت میں ہیں، جہاں ہم عالمی سطح پر اپنی  حاضری درج کراسکتے ہیں ور عالمی تجارت میں بڑےپیمانے پر تعاون دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ٹائر اور ربر صنعت ایکو نظام میں آنے والے برسوں میں ایک بڑی تجارت بن سکتے ہیں۔ ہم نجی  سرمایہ کاری کے تعاون سےربر شجرکاری کی حوصلہ افزائی کریں گے اور  اسے فروغ دینے کے لئےحکومت ٹائر صنعت کو  مناسب مدد کرے گی ۔ ہم نے  24 دیگر شعبوں کی شناخت کی ہے، جن پر کاروباری دنیا کے نمائندے کام کررہے ہیں۔ ایک کام کاجی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ، جس کا نشانہ اگلے 10 برسوں میں بھارت میں مینوفیکچرنگ میں تقریباً 200 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ کرنا ہے۔ اس سے یقینی طور پر روزگار کے لاکھوں مواقع  پیدا ہوں گے اور مختلف سیکٹروں میں پیمانے اور کوالٹی میں بہتری آئے گی۔

اسٹار پ کو نیو انڈیا کی بنیاد بتاتے ہوئے جناب گویل نے کہا اسٹارٹ اپ  اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام  کی جدت کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور نئے  نوجوان صنعتکاروں کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور انہیں مضبوطی مہیا کررہے ہیں۔  انھوں نے بھارتی صنعت  سے اسٹارٹ اپ کو تعاون دینے کی اپیل کی، انھیں مالی مدد، ہینڈ ہولڈنگ، مواقع اور رہنمائی  دستیاب کی جانی چاہئے تاکہ ان کی کمپنی کے مفادات کو ابتدائی مرحلے میں ہی بہت کم قیمت پر غیرملکی کمپنیاں کمزور نہ  کرسکیں۔

تعمیل کا بوجھ کم کرنے کے بارے میں جناب گویل نے کہا کہ ہم تعمیل کے عمل میں آسانی کے معاملے میں پہلا سنگل ونڈو سسٹم بنانے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا  ’’ہم تعمیل کا بہت آسان عمل پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم مختلف وزارتوں کے ساتھ کام کررہے ہیں کہ کیا ہم تعمیل کے بوجھ کو کم کرسکتے ہیں۔‘‘

مجوزہ برانڈ انڈیا پہل کے بارے میں محترم وزیر نے کہا کہ یہ ایک  خیال ہے جہاں حکومت اور صنعت ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کریں گے اور میک ان انڈیا سائڈ اور  مجموعی برانڈ انڈیا سائڈ دونوں کو ترقی دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کی برانڈنگ بھی کررہے ہیں۔  اب وقت آگیا ہے کہ بھارت دنیاکے سامنے اپنی  قائدانہ صورتحال اور معیار کا مظاہرہ کرے۔ جب  بھارتی برانڈ کا پروڈکٹ تیار ہو، تو اسے دنیا کے سامنے لانا چاہئے کہ وہ بہتر معیار کا ہے۔ برانڈ انڈیا پہل کے تحت ہم ملک میں اور بین الاقوامی سطح پر  بھارت میں تیار  کی جانے والی مصنوعات کے بارے میں صارفین کو آگاہ کریں گے۔ ہم سبھی صنعتوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ   پروڈکٹس کومیک ان انڈیا سے توثیق کرائیں۔ ‘‘ انھوں نے برانڈ پہل کی حمایت کے لئے فکی کا شکریہ ادا کیا۔

 جناب گویل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو ماضی کی حدود سے ہٹ کر سوچنے اور تبدیلی کو اپنانے کی  خواہش کو بیدار کرنے کے لئے اپنے وژن  ،  سادگی اور حوصلے کے ساتھ انتھک کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا خیال بالکل واضح ہے کہ ملک کو خوشحال بنانا ہے، سماج کے وسیع فائدوں کے لئے قانون بنانے ہیں اور اقتصادی ترقی کا فائدہ سب سے نچلے پائیدان پر کھڑے آخری شخص تک پہنچانا ہے۔

جناب پیوش گویل نے کہا کہ مرکزی حکومت  کسانوں کی بہبود کے لئے پرعزم ہے۔ انھوں نے فکی سے جڑے تجارتی دنیا کے سربراہوں اور  دانشوروں سے زرعی قوانین کے فائدوں کے بارے بات  کرنے پر زور دیا، کیونکہ یہ قوانین ملک بھر کے تما م کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے نظام کو تبدیلی کئے بغیر یہ قانون کسانوں کے  تجارت، کاروبار اور  تجارت کرنے کے نئے مواقع کھولیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے دیہی بھارت میں مزید سرمایہ آئے گا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More